BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 April, 2007, 10:55 GMT 15:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وسندھرا سندھیا کے دیوی روپ پرتنازعہ

وسندرا
وسندرا کا دیوی روپ متنازعہ ہو گیا
ہندوستان کی ریاست راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے سندھیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے بعض سرکردہ رہنماؤں کو ایک کیلنڈر میں دیوی اور دیوتاؤں کے روپ میں دکھانے پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگيا ہے۔

کیلنڈر میں محترمہ وسوندھرا رجے سندھیا ایک دیوی کے روپ میں مرکزی کردار ہیں جن کے پیچھے پارٹی کے سرکردہ رہنما اٹل بہاری واجپئی، لال کرشن اڈوانی اور راج ناتھ سنگھ کو بالترتیب ہندو دیوتا برہما، وشنو اور مہیش کے روپ میں پیش کیا گيا ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس کیلنڈر کو بہت افسوس ناک قرار دیا ہے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کلینڈر ہندو عقیدت مندوں کے ساتھ ایک مذاق ہے۔

اس خصوصی کیلنڈر کا اجرا حکمران جماعت کے رکن اسمبلی سوریہ کانت ویاس نے شہر جودھپور میں باضابطہ طور پر ایک تقریب میں کیا۔

تقریب کا انعقاد حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن اور ایک مندر کے پجاری ہیمنت بوھرا کی جانب سے کیا گيا تھا۔

تقریب میں محترمہ وسوندھرا کی اناج دینے والی دیوی کے طور پر کی پوجا کی گئی اور جئے جیکار بھی ہوئي۔ سوریہ کانت بیاس کا کہنا ہے’ عورت دیوی ہوتی ہے اور انہیں اسی روپ میں پیش میں کیاگيا ہے اس میں غلط کچھ بھی نہیں ہے۔‘

کیلنڈر ميں محترمہ وسوندھرا دیوی کے روپ میں ہیں اور دو شیر ان کے بغل میں دکھائے گئے ہیں۔ دیوی کے سر پر تاج ہے اور پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کو دکھایا گيا ہے۔

وسندھرا کی کابینہ کے ممبران بھی اس دیوی کے دربار میں عقیدت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ دیگر عقیدت مندوں میں کئی اسمبلی اور پارلیمان کے ارکان اور سینئر رہنماؤں کو بھی بیھٹے دکھایا گيا ہے۔

وزیر اعلی کے قریبی سمجھے جانے والے وزیر جنگلات ایل این دوبے کو ’ کوبیر‘ (پیسے دینے والا دیوتا) بتایا گیا ہے تو شہری ترقی کے وزیر پرتاپ سنگھوی کو اندر (بارش کرانے والے دیوتا) کا درجہ دیا گيا ہے۔

حزب اختلا ف کی جماعت کانگریس کے رہنما رمیش بورانا کہتے ہیں’ کل تک رام کا نام استعمال کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما آج خود ہی دیوی دیوتا بن بیٹھے ہیں یہ عوام کے مذہبی عقیدت کی بے عزتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کیٹ واک کرنے والوں کو دیوی اور دیوتا کے روپ میں دیکھنا کوئی بھی پسند نہيں کرے گا۔

کانگریس کے کارکنوں نے اس سلسلے میں پولیس سے بھی شکایت کی ہے لیکن پولیس نے اس معاملے میں دخل دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد