عمر عبداللہ پر کپوارہ میں حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں حزب اختلاف کی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ گرینیڈ حملہ میں بال بال بچ گئے۔ تاہم اس حملے میں بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عمر عبداللہ سرینگر سے نوے کلو میٹر دور کپوارہ کے لنگیٹ گاؤں میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریر ختم کرنے کے بعد جب وہ سٹیج سے اُترنے والے تھے تو نامعلوم سمت سے دو گرینیڈ ان کی طرف داغے گئے، جو سٹیج سے صرف چالیس گز کی دوری پر زور دار دھماکے سے پھٹے۔ دھماکوں کی زد میں آ کر ایک کم سن بچہ اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ہسپتال پہنچایا گیا۔ ابھی کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ رائفل گرینیڈز کی مدد سے کیا گیا۔ حملہ کے بعد پولیس اور عمر عبداللہ کے خصوصی گارڑز نے انہیں فوری طور ایک نزدیکی مکان میں پہنچایا، جہاں سے بعد میں وہ سرینگر روانہ ہوئے۔ اس سے قبل جلسے سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے حکومت ہند پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ’انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ کی وجہ سے امن عمل کے لیے عوامی سپورٹ مل پانا مشکل ہو رہا ہے‘۔ ضلع کپوارہ میں عمر عبداللہ پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ سال دو ہزار ایک میں جب عمرعبداللہ نئی دلّی کی بی جے پی حکومت میں نائب وزیرخارجہ تھے، تو ان کے ہیلی کاپٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں انہیں طے شدہ جلسہ سے خطاب کیے بغیر لوٹنا پڑا تھا۔ پولیس کے سکیورٹی ونگ کے مطابق عمرعبداللہ کو ’زیڈ‘ درجہ کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ عمر عبداللہ نے فوری طور اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جب کپوارہ میں عمر عبداللہ پر حملہ ہوا تو سرینگر میں وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد انسدادِ تشدد کے لیے مخصوص یونیفائڈ ہیڈکوارٹرز کے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ | اسی بارے میں ’کشمیر: تحویل میں ہلاکتیں‘12 September, 2006 | انڈیا انسانی حقوق کے کارکن پر پابندیاں30 September, 2006 | انڈیا ’تین مشتبہ شدت پسند ہلاک‘24 October, 2006 | انڈیا لاپتہ کشمیری۔۔۔28 October, 2006 | انڈیا افضل، کشمیریوں میں ملاجلا ردعمل20 October, 2006 | انڈیا ’کشمیر سےدس ہزار افراد لاپتہ‘ 28 October, 2006 | انڈیا کشمیر کے گمشدہ: سونو اور ماسٹر ثنااللہ گنائی22 October, 2006 | انڈیا ’ڈیوٹی کا کرب‘، فوجی ہلاک29 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||