انسانی حقوق کے کارکن پر پابندیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کے کار کن اور وکیل پرویز امروز کو بھارتی حکومت نے فرانس جانے کے لیئے سفری دستاویز جاری نہیں کیں جہاں انہیں ایک اعزاز کے لیئے نامزد کیا گیا ہے۔ امروز کو اِس برس کے مشہور انعام لوڈویک تراریکس( Ludovic-Terarieaux) کے لیئے نامزد کیا گیا تھا لیکن اب وہ یہ انعام حاصل کرنے خود پیرس نہیں جاسکیں گے۔ انہوں نے اپنی بیوی رخسانہ کو پیرس جانے کے لیئے تیار کیا ہے تاکہ وہ ان کے بدلے انعام حاصل کر سکیں۔ یہ انعامی تقریب تیرہ اکتوبر کو پیرس کے ’نیشنل سکول آف میجسٹرا‘ میں منعقد ہونے والی ہے۔ سِول سوسائٹی کے اتحاد کولیشن آف سول سوسائٹی کے صدر پرویز امروز کے پاسپورٹ کی معیاد جولائی دو ہزار چار میں ختم ہوگئی تھی۔ انہوں نے سفری دستاویز کے لیئے ازسو نو درخواست گزشتہ فروری میں دی تھی اور کئی بار کوششیں کیں لیکن اب تک سب بے سود ثابت ہوئی ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’اپنے پاسپورٹ کے متعلق کئی بار میں نے حکام سے دریافت کیا ہے لیکن ہر بار یہی جواب ملا کہ وہ مجھے اطلاع کردیں گے لیکن وہ خبر کبھی نہیں آئی‘۔ وہ کہتے ہیں لوڈویک ٹراریکس کے اعزاز کے لیئے نامزد ہونے کے بعد ہی سفری دستاویز کے لیے انہوں نے حکام کو ایوارڈ کے متعلق کاپیاں دکھائی تھیں۔ اس سلسلے میں امروز نے پاسپورٹ گریونس سیل سے بھی رابطہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ انہیں ٹیلی فون کے ذریعے اطلاع دی جائے گی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ امروز کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے کار کن کے سفری دستاویز جاری نہ کرنا بھی انسانی حقوق کے تقاضوں کے خلاف ہے اور یہ ’بھارتی آئین کی بھی کھلی مخالفت ہے‘۔ انسانی حقوق کی علمبر دار بعض دیگر تنظیموں نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور وہ امروز کو پاسپورٹ دلوانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لوڈویک ٹراریکس پہلی بار سنہ انیس سو پچاسی میں جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف ہمہ گیر تحریک چلانے کے لیئے نیلسن منڈیلا کو دیاگیا تھا۔ اس وقت منڈیلا جیل میں تھے اور انکی بیٹی نے اعزاز حاصل کیا تھا۔ | اسی بارے میں ’سچائی میری طاقت اورہتھیار ہے‘10 June, 2006 | انڈیا سرینگر: فوٹوگرافرز پر تشدد29 September, 2006 | انڈیا ’زندگی کے پھیکے رنگ‘ 18 June, 2006 | انڈیا ’کشمیر: تحویل میں ہلاکتیں‘12 September, 2006 | انڈیا کشمیر: وہ جو کبھی نہ لوٹے24 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||