BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 July, 2007, 10:18 GMT 15:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہتھیاروں کی دوڑ نہیں چاہتے:منموہن
منموہن سنگھ
’ہندوستان عالمی بردادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے
وزيراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی بھی ملک سے ہتھیاروں کی دوڑ لگانا نہیں چاہتا اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے اعلی معیار پر عمل پیرا رہے گا۔

ڈیفنس ریسرچ اور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن یعنی ڈی آر ڈی او میں سائنسدانوں کے لیے انعامات کی تقریب کے بعد وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ’ہندوستان عالمی بردادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے اور مستحکم عالمی نظام بنانے میں ایک بڑا شریک ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اندرونی سکیورٹی میں پرامن اور خوشحال پڑوس ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم کسی کے ساتھ بھی ہتھیاروں کی دوڑ ميں شامل ہونا نہیں چاہتے ہیں‘۔

منموہن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک سچائی ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں بین الاقوامی سکیورٹی پر بے یقینی پائی جاتی ہے۔ اس لیے ملک کی اندرونی حفاظت کے لیے مناسب دفاعی نظام تیار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے گزشتہ ایک برس میں ڈی آر ڈی او کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے اگنی - تھری اور براہموس جیسے میزائلوں کے کامیاب تجربہ پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔

اندرونی دفاعی نظام کی ضرورت
 ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں بین الاقوامی سکیورٹی پر بے یقینی پائی جاتی ہے۔ اس لیے ملک کی اندرونی حفاظت کے لیے مناسب دفاعی نظام تیار کرنا ضروری ہے
منموہن سنگھ

گزشتہ کئی برس سے ماہرین ڈی آر ڈی او کی کارکردگی پر کافی نکتہ چینی کرتے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود یہ تنظیم بنیادی طور پر کوئی خاص کارکردگي نہیں دکھا پائی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ ارجن ٹینک اور ہلکے جنگی طیارے بنانے کا یا میزائل تیار کرنے کا ڈی ار ڈی او معیاری کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔

اسی بارے میں
چینی صدر دلی میں
20 November, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد