BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 October, 2006, 17:19 GMT 22:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
منموہن بلیئر، دہشتگردی پر عہد
منموہن سنگھ یورپ کے چھ روزہ دورے پر سب سے پہلے لندن پہنچے ہیں
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور ان کے ہندستانی ہم منصب منموہن سنگھ نے عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون کا عہد کیا ہے۔

منموہن سنگھ یورپ کے چھ روزہ دورے پر سب سے پہلے لندن پہنچے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ وہ مل کر عالمی دہشتگردی کے خلاف لڑیں گے اور اقتصادی، سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں روابط بڑھائیں گے۔

ممبئی میں ٹرین بم دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک ہی سال قبل لندن بم دھماکوں میں 52 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ٹونی بلیئر نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی کے واقعات کا تجربہ ہے اور اب یہ زیادہ اہم ہے کہ دونوں ممالک اس معاملے پر مل کر کام کریں۔

منموہن سنگھ نے ان خیالات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ خطرات کا سامنا ہے۔

بلیئر نے گزشتہ ستمبر میں انڈیا کا دورہ کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے حالیہ ایٹمی تجربات کی مذمت کی۔

حکام کا کہنا ہےکہ وزراء اعظم نے کھیلوں کے مقامات محفوظ بنانے اور شدت پسندی سے نمٹنے پر بھی بات چیت کی ہے۔

ٹونی بلیئر نے برطانیہ انڈیا تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ نصف ملین ہندوستانی ہر سال برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں اور برطانیہ انڈیا میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔

لندن میں اہم شخصیات سے ملاقات کے بعد منموہن سنگھ یورپی رہنماؤں سے دو روزہ ملاقات کے کیئے فن لینڈ جائںں گے۔

انڈین حکام کا کہنا ہے کہ فن لینڈ دورے پر روانگی سے قبل منموہن سنگھ شہری مقاصد کے لیئے جوہری ایندھن کی تلاش پر بھی بات کریں گے۔

اسی بارے میں
93 دھماکے، مزید تین مجرم
06 October, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد