BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 November, 2006, 16:45 GMT 21:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چینی صدر دلی میں

چینی صدر ہو جن تاؤ
گزشتہ دس برسوں میں کسی بھی چینی سربراہ کایہ پہلابھارتی دورہ ہے
چین کے صدر ہوجنتاؤ اور بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کے درمیان دلی میں بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

اس سے قبل راشٹرپتی بھون میں چینی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر اے پی جے عبد الکلام کے ساتھ وزیر اعظم منموہن سنگھ اور انکے کابینی رفقاء بھی موجود تھے۔

راشٹرپتی بھون میں استقبالیہ تقریب کے بعد صدر ہو جنتاؤ مہتما گاندھی کی سمادھی پرگیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

گزشتہ دس برس میں کسی چینی سربراہ مملکت کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے اور دونوں ہی ملک اس دورے کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔

چار روزہ اس دورے میں صدر ہو جنتاؤ وزیر اعظم منموہن سنگھ سے بات چیت کے ساتھ ساتھ دلی اور ممبئی میں ملک کے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کریں گے۔
ہندوستان میں چینی صدر کی بیشتر مصروفیات کا محور اقتصادی تعلقات ہونگے۔

دونوں ملکوں کے تعلقات پر پچاس برس سے سرحدی تنازعات کا سایہ رہا ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کی قیادت نے سرحدی تنازعے کے پس منظر میں رکھ کر کامیابی کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر توجہ مرکوز کی ہے۔

ہندوستان سرحدی تنازعے اور پاکستان سےگہرے تعلقات کے سبب چین کو ہمیشہ شک کی نظر سے دیکھتا رہا ہے لیکن اب اس پالیسی میں واضح طور پر تبدیلی نظر آرہی ہے۔

 دونوں ملکوں کے تعلقات پر پچاس برس سے سرحدی تنازعات کا سایہ رہا ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کی قیادت نے سرحدی تنازعے کے پس منظر میں رکھ کر کامیابی کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس برس باہمی تجارت کی مالیت بیس ارب ڈالر عبور کر جانے کی توقع ہے۔

چین کے ماہرین گیس پائپ لائن اور شاہراہوں کی تعمیر سمیت ہندوستان کے کم ازکم گیارہ بڑے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

لیکن سلامتی کے خدشات کے نام پر اب بھی چین کو بندرگاہوں کی تعمیر، شمال مشرقی علاقوں اور اور مواصلات جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

لیکن ہندوستان کی سرکاری اور نجی کمپنیاں مینیو فیکچرنگ ، گیس پائپ لائن اور تعمیرات میں چینی ماہرین کی مدد چاہتی ہیں ۔

ہندوستانی اہلکاروں کے مطابق چینی صدر کے قیام کے دوران کم از کم گیارہ معاہدوں اور مفاہمت کے مسودوں پر دستخط کیے جائیں گے ان میں سے بیشتر کا تعلق تجارت اور سرمایہ کاری سے ہو گا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چینی صدر کے اس دورے سےکسی بڑے اعلان کی توقع نہیں کی جا سکتی لیکن ہندوستان تبت کو چین کا حصہ مان کر اور چین باضابطہ طور پر اروناچل کو ہندوستان کا علاقہ قرار دے کر سرحدی تنازعے کے سلسلے میں ایک دوسرے کو رعایت دے سکتے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان 1962 میں جنگ کے بعد سے صورتحال پرسکون رہی ہے اور سرحدی تنازعے کے باوجود سرحد پر عموما کشیدگی نہیں رہی ہے ۔

چین اقتصادی ترقی کی دوڑ میں ہندوستان سے کافی آگے نکل چکا ہے۔ ہندوستان کے پالیسی ساز اب اس تصور پر عمل کر رہے ہیں کہ چین جیسی ترقی کے لیے اسے ٹکراو کو پس منظر میں ڈالنا ہو گا اور مصالحت کے لیے مشترکہ مفاد کے راستے تلاش کرنے ہونگے۔

اسی بارے میں
بھارت چین، مشترکہ بحری مشقیں
14 November, 2003 | صفحۂ اول
بھارت چین، مشترکہ بحری مشقیں
14 November, 2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد