’دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور پاکستان کے داخلہ سکریٹریوں کے درمیان مذاکرات کے بعد کہا گیا ہے کہ دونوں فریق دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خاتمہ کے لیے سخت اقدام کی ضرورت ہے۔ مذاکرات کے بعد ہندوستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گیے ایک مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چودہ اور پندرہ اگست کو یوم آزادی کے موقع پر دونوں ملکوں میں قید ان افراد کو رہا کیا جائے گا جن کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، جنہیں سفارت کاروں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے اور جن کی قید کی مدت پوری ہوچکی ہے۔ بیان کے مطابق اس کے لیے تمام ضروری کارروائیاں جلد سے جلد پوری کی جائيں گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ باقی ماہی گیروں کی بھی رہائی پر بات چیت جاری ہے۔ داخلہ سیکریٹریوں کے درمیان بات چیت دو روز کے لیے طے پائی تھی لیکن منگل کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں لال مسجد کی صورتحال کے باعث پاکستان کے داخلہ سیکرٹری سید کمال شاہ اپنے وفد کے بعض ارکان کے ساتھ پاکستان لوٹ گئے۔ پاکستانی وفد کے باقی چار ارکان نے دوسرے دن کی رسمی بات چیت کی جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ مذاکرات میں ہندوستان کی نمائندگی داخلہ سکریٹری مدھوکر گپتا نے کیا جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی ان کے ہم منصب سید کمال شاہ کر رہے تھے۔ بیان میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے دوران دونوں جانب ویزا پالیسی میں نرمی پیدا کرنے اور اسے بااثر بنانے پر بھی زرو دیا گیا۔ منشیات کی سمگلنگ، انسانی سمگلنگ، جعلی کرنسی اور ملکی تفتیشی اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرنے جیسے اہم معاملات پر بات چیت کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے داخلہ سکریٹریوں نے اس سے قبل گزشتہ برس اسلام آباد میں مذاکرات کیے تھے۔ | اسی بارے میں دہلی: ہند و پاک مذاکرات کا پہلا دن03 July, 2007 | انڈیا پاک بھارت ثقافتی مذاکرات29 June, 2007 | پاکستان پاک بھارت مذاکرات کا چوتھا دور13 March, 2007 | پاکستان پاک، انڈیا: خفیہ معلومات کے تبادلے پر مذاکرات06 March, 2007 | پاکستان امن مذاکرات جاری رہیں گے: پاکستان19 February, 2007 | پاکستان ’دہشتگردی ہوئی مگر فسادات نہیں‘08 March, 2007 | انڈیا ’خواتین دہشت گردی روکیں‘08 March, 2007 | پاکستان ’پاک بھارت مذاکرات بحال‘17 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||