’دہشتگردی ہوئی مگر فسادات نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے دور اقتدار میں دہشتگردانہ حملوں کے باوجود کہیں بھی فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہونے دیے گئے ہیں اور اس لحاظ سے موجودہ وزارت داخلہ کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں بحث کے دوران مختلف سوالوں کے جواب میں منموہن سنگھ نے کہا کہ خواہ وہ ماؤ نواز باغیوں کا معاملہ ہو، شمال مشرقی ریاستوں کا یا پھر جموں و کشمیر کے حالات پر نظر ڈالی جائے، موجودہ یو پی اے حکومت کے حالات این ڈی اے کی حکومت سے بہتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’گجرات میں گودھرا کے واقعہ کے بعد تشدد پھیل گیا تھا لیکن ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں ہوئے دھماکوں کے بعد ایسا کچھ بھی نہیں ہوا بلکہ ہزاروں افراد حالات کی بحالی کے عمل میں آگے آئے۔‘ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ملک کے بعض علاقوں سے فرقہ وارانہ تناؤ پیدا کرنے کی کوششوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن یو پی اے حکومت کسی کو بھی جمہوری روایات اور سیکولرزم سے کھیلنے نہيں دے گی۔ وزير اعظم منموہن سنگھ نے خطے میں امن اور استحکام کو بھارت کی خارجہ پالیسی کا اہم نکتہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر رشتے قائم کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی نظر آنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔ ریاست آسام کا ذکر کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ بھارت کبھی بھی بھارتیوں سے بات چیت کرنے کے لیے پیچھے نہیں ہٹا ہے لیکن ملک کی یکجہتی کے خلاف کسی کو بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور معصوم لوگوں کے قاتلوں کوکبھی بھی معاف نہیں جائے گا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلب اور رسد کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور گزشتہ ہفتے میں مہنگائی میں کچھ کمی نوٹ کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں اپنی منزل ایک ہے : منموہن سنگھ20 December, 2006 | انڈیا گجرات: خوف کے مسلسل پانچ سال02 March, 2007 | انڈیا آسام، منموہن سنگھ کا دورہ16 January, 2007 | انڈیا وزیراعظم سے معافی کا مطالبہ 11 December, 2006 | انڈیا ای میل: منموہن سنگھ کو دھمکی27 October, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکوں میں دو مزید قصوروار05 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||