لکھنؤ میں خواتین کے لیے کنڈوم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں غیرضروری حمل یا ایچ آئی وی اور ایڈز سے بچنے کے لیے عورتوں کے لیے خاص کنڈوم کے استعمال کا رجحان نہیں ہے۔ تاہم بعض دیہی علاقوں میں ایک کامیاب تجربہ کے بعد لکھنؤ کے ترقیاتی بلاک چنہٹ اور سروجنی نگر میں عورتوں کو کنڈوم مہیا کرانے کا پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ اس خاص کنڈوم کے بارے میں خواتین اور مردوں میں پائی جانے والی ہچکچاہٹ دور کرنے کے لیے بیداری مہم بھی چلا ئی جائےگی۔ اس پروجکٹ کا آغاز سن دو ہزار چھ میں ضلع لکھیم پور میں ہوا تھا جہاں سوا برس کے اندر پندرہ سو کنڈوم فروخت ہوئے تھے۔ سیلف ہیلپ گروپ کی رکن خواتین مانع حمل تدابیر میں دلچسپی لینے والی عورتوں کو اس کنڈوم کے متعلق بتاتی ہیں اور اس سے متعلقہ لٹریچر بھی دیتی ہیں۔ خاندانی منصوبہ بندی ایسوسی ایشن آف انڈیا کے مقامی انچارج اے کے سوم نے بتایا کہ یہ کنڈوم برطانیہ سے برآمد کیے جائیں گے اور مقامی سطح پر اس کی قیمت پانچ روپے ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ خاندانی بہبود اور خواتین کی صحت کے حوالے سے ملک بھر میں مہم چلانے والی رضاکار تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کر کے لکھنؤ میں پروجیکٹ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ لکھیم پور میں پروجیکٹ سے وابستہ ایک خاتون راما دیوی نے بتایا: ’اس کے لیے مردوں کی بڑی تعداد نے بھی اپنی بیویوں کی حوصلہ افزائی کی جس کے سبب یہاں کنڈوم کا چلن شروع ہوپایا۔ شاید وہ خود کنڈوم استعمال نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اسے اپنی مردانگی کے خلاف سمجھتے ہیں۔‘ راما دیوی کے مطابق شروع میں عورتیں یہ شکایت لے کر آتی تھیں کہ کنڈوم آرام دہ نہیں ہیں اور مہنگے بھی ہیں لیکن مردوں کے کہنے پر وہ دھیرے دھیرے عادی ہوگئیں۔ راہی فاؤنڈیشن کے دنیش شرما نے بتایا کہ عورتوں کے لیے مخصوص کنڈوم کے ساتھ ایک میڈیکل کِٹ ہوگی جس میں او آر ایس پیکٹ، ملٹی وٹامن آئرن کی گولیاں اور لٹریچر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں اور کچی بستیوں میں مردوں میں کنڈوم کے استعمال کا رجحان شہروں کے مقابلہ کم ہے لیکن عورتوں کے کنڈوم کے معاملہ میں لکھیم پور کا تجربہ دلچسپ اور ہمت افزا رہا ہے۔ لکھنؤ میں کامیابی ملنے پر اسے دوسرے شہری علاقوں میں دہرایا جائے گا۔ | اسی بارے میں انڈیا: کنڈومز مہم کی کامیابی کا راز12 June, 2007 | انڈیا تمل ناڈو:’خواتین کنڈوم‘ کی تقسیم14 March, 2007 | انڈیا ایڈز: سستی دوا کی تیاری کا معاہدہ09 May, 2007 | نیٹ سائنس بِہار ایڈز:’مریضوں میں باون فیصد اضافہ‘23 May, 2007 | انڈیا جی ایٹ ایڈز کیلیے امداد پر متفق08 June, 2007 | آس پاس بھارت:ایڈز متاثرین کی تعداد پرشبہ09 June, 2007 | انڈیا بوتل میں کونڈوم، پیپسی کو جرمانہ27 April, 2006 | انڈیا بنارسی دریافت، کنڈوم کانیااستعمال30 July, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||