BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 July, 2004, 12:39 GMT 17:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنارسی دریافت، کنڈوم کانیااستعمال
News image
بوڑھے جولاہے کھڈیوں کو رواں رکھنے کے لیے کنڈوم کا تیل استعمال کرنے سے اجتناب برتے ہیں
دنیا بھر میں ریشمی ساڑھیاں بنانے کے لئے مشہور بھارتی شہر بنارس میں روزانہ چھ لاکھ کنڈوم یا مانع حمل غبارے استعمال کیے جاتے ہیں۔

مگر ایسا فیملی پلاننگ یعنی بچوں کی پیدائش میں وقفے یا جنسی امراض سے تحفظ کے لیے نہیں کیا جاتا، بلکہ بنارسی ساڑھیاں بنانے والے جولاہے اپنی کھڈیوں کو رواں رکھنے کے لیے ان کنڈومز پر لگی چکنائی یا تیل کو شٹل پر ملتے ہیں۔

اس سے شٹل کی سطح نرم اور چکنی ہوجاتی ہے اور ساڑھی کے تانے بانے بننے میں آسانی پیدا ہوجاتی ہے۔

اس تیل کا فائدہ یہ ہے کہ اگر یہ ریشم کے تاروں پر لگ بھی جائے تو داغ نہیں چھوڑتا اور اس طرح بنارسی ساڑھی اپنی قیمت نہیں کھوتی۔

صرف بنارس میں ڈیڑھ سے دو لاکھ ہاتھ یا بجلی سے چلنے والی کھڈیاں موجود ہیں اور کم و بیش سب ہی اس ٹیکنیک کا استعمال کرتی ہیں۔

ایک دن میں ہر کھڈی میں تین سے چار کنڈوم کی چکنائی لگائی جاتی ہے۔

پہلے تو جولاہے فیملی پلاننگ کے دفتر سے مفت میں کنڈوم حاصل کرکے ذخیرہ کر لیتے تھے۔

کھڈی بچاؤ تحریک کے کنوینر محفوظ عالم کہتے ہیں کہ بعد میں فیملی پلاننگ والوں کو اس کا پتہ چل گیا اور انہوں نے سرکار سے مفت کنڈوم حاصل کرکے جنرل سٹوروں پر بیچنا شروع کر دیئے۔ اور جنرل سٹور والنے دس روپے درجن کے حساب سے جولاہوں کو فروخت کرنے لگے۔

محفوظ عالم کہتے ہیں کہ عمر رسیدہ جولاہے اس مقصد کے لیے کنڈوم کا استعمال کرنے سے کتراتے ہیں مگر نوجوان ہر کام تیز رفتاری سے کرنا چاہتے ہیں۔

بعض جولاہوں کو خوف ہے کہ اگر صافین کو پتہ چل گیا کہ بنارسی ساڑھیاں بنانے میں کنڈوم کا تیل استعمال ہوتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ ان کی مصنوعات خریدنا چھوڑ دیں۔

محفوظ عالم کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بہتر تیل دستیاب ہو تو وہ کنڈوم کی چکنائی کا استعمال بند کردیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد