BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 October, 2003, 12:57 GMT 17:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرد مانع حمل ٹیکےلگوائیں گے؟
انجیکشن

آسٹریلوی ڈاکٹروں نے مردوں کے لئے ایک مانع حمل ٹیکہ ایجاد کیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سو فیصد کامیاب ہے۔ سِڈنی میں واقع انزاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے ایک سال تک پچپن لوگوں کو یہ ٹیکہ لگایا جس کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران ان کے یہاں اولاد نہیں ہوئی۔

تاہم دوا کا استعمال ترک کرنے کے کچھ ہفتوں کے بعد یہ لوگ پھر سے اولاد پیدا کرنے کے قابل ہوگئے۔ اب تک مانع حمل کے لئے صرف عورتیں ہی گولیوں کا استعمال کرتی تھیں۔

مردوں کے لئے مانع حمل ٹیکے کی دریافت پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟ کیا آپ اس کا استعمال کریں گے؟

--------------یہ فورم اب بندہوچکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں------------------------

مقبول نادر، کھچی والا، پاکستان

یہ اسلام کے خلاف ہے۔ کسی بھی مسلمان کو یہ ٹیکہ نہیں استعمال کرنا چاہئے۔

سچِن، بھارت

میں اپنے جسم میں کوئی ہارمون داخل نہیں کرنا چاہتا۔ ہر طرح سے کنڈوم بہتر ہیں، بالخصوص اگر ایڈز کے بارے میں غور کیا جائے۔

اسٹیو، انگلینڈ

آج کل ہم کیسی دنیا میں رہ رہے ہیں؟ چونکہ عدالتیں باپ پر بچوں کے خرچ کی ذمہ داری عائد کرتی ہیں، اس لئے لاکھوں ایسے باپ ہونگے جن کے لئے مردوں کا مانع حمل بہتر ہوگا۔

رِچرڈ سویٹمین، انگلینڈ

لیکن ایک عورت کو کیسے یقین ہوگا کہ مرد نے یہ ٹیکہ لگوالیا ہے؟

برابر شرکت

 یہ میاں بیوی دونوں کو خاندانی منصوبہ بندی میں برابر شرکت کے قابل بناتا ہے

اکرام عبّاسی

اکرام عبّاسی، مری

اگر یہ ٹیکہ اچھی طرح ٹیسٹ کر لیا گیا ہے اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں جیسے کہ نامردی وغیرہ تو یہ میاں بیوی دونوں کو خاندانی منصوبہ بندی میں برابر شرکت کے قابل بناتا ہے۔ اس سے پہلے صرف عورتوں پر ہی زور دیا جا رہا تھا کہ وہ ایسی ادویات استعمال کریں۔ انفاردی طور اِسے غیر فطری یا مسلمانوں کے لئے ممنوع قرار دینا اچھی بات نہیں اور علماء کا فرض ہے کہ وہ اس ٹیکے کے استعمال کے بارے میں فتویٰ جاری کریں۔

نعیم سرور، سعودی عرب

میں اسے ایک اچھی اور مفید ایجاد کہوں گا، بس یہ منحصر ہے کہ آپ اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں اور کیسے استعمال کرتے ہیں۔ مخالفت کرنے والوں کو مخالفت کے لئے ایک اور چیز مل جائے گی اور استعمال کرنے والوں کی سہولت میں ایک اور اضافہ ہوجائے گا۔

دعوے؟

 اس طرح کے دعوے اکثر سامنے آتے اور غائب ہوتے رہتے ہیں

شمس سومرو

شمس سومرو، خان پور

کسی بھی دوا کا محفوظ ہونا بار بار کی تحقیق کے بعد ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح کے دعوے اکثر سامنے آتے اور غائب ہوتے رہتے ہیں۔

محمد سلیمان طاہر، کراچی

یہ بالکل غلط بات ہے۔ میری نظر میں یہ حرام ہے۔

حرام

 میری نظر میں یہ حرام ہے

محمد سلیمان طاہر

نائلہ یاسمین، کراچی

اس کے نتائج دس سال کے بعد ہی معلوم ہونگے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ مردوں کی قابلیتِ افزائش کے لئے خطرناک ہے۔

ٹام، امریکہ

اگر وہ اس کے محفوظ اور مؤثر ہونے کا مجھے یقین دلا دیں تو میں بخوشی اسے استعمال کرنے کو تیار ہوں۔ خواتین جو گولیاں استعمال کرتی ہیں وہ مؤثر ہوتی ہیں لیکن حمل کا تھوڑا سا موقعہ بھی میرے لئے باعثِ فکر ہے۔ میں یہ بات یقینی بنانے کیلئے مزید اقدمات کرنے کو بخوشی تیار ہوں کہ میں تبھی باپ بنوں گا جب میں چاہوں۔

خلافِ اسلام

 یہ اسلام کے خلاف ہے

محمد عمران

محمد عمران، ملتان

اس مقصد کے حصول کے لئے یہ بہتر طریقہ نہیں ہے۔ یہ اسلام کے خلاف ہے۔ کسی کو بھی اس کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

حدیقہ خان، لاہور

یہ بہت بری چیز ہے اور اسلامی قانون کے خلاف ہے۔ میرے خیال میں یہ یورپ اور امریکہ کا منصوبہ ہے کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ روک دیا جائے۔

سید حسین، تامل ناڈو، بھارت

یہ قیامت کے اشارے ہیں۔ یہ جہنم کا راستہ ہے اور قوانینِ الٰہی کو بدلنے کی کوشش ہے۔ یہ حرام ہے۔

قیامت کی نشانیاں

 یہ قیامت کی نشانیاں ہیں۔ یہ جہنم کا راستہ ہے اور قوانینِ الٰہی کو بدلنے کی کوشش ہے۔ یہ حرام ہے۔

سید حسین

غازی بابا قیصر مجید، گجرانوالہ

اس ٹیکے کی دریافت مغربی ممالک کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ اپنے تمام وسائل استعمال کر کے بھی مسلمانوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور اب مردوں کو بھی مانعِ حمل ٹیکہ لگوایا جائے گا۔ میرے خیال میں یہ ٹیکہ صرف یورپی یونین کے ملکوں میں استعمال ہونا چاہئے تاکہ ان کی آبادی مزید کم ہو اور ایشیا کے پسماندہ ممالک کے غریب نوجوان ان ملکوں کے وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ایشیا کے مرد اسے استعمال نہیں کریں گے کیوں کہ یہ خلافِ فطرت بھی ہے۔

میٹ، امریکہ

بہت سے مرد قارئین اس دوا کے استعمال کے بعد ہارمونز کی تبدیلیوں سے خوف زدہ نظر آتے ہیں لیکن پھر ہم سب ایسا جنسی عمل بھی چاہتے ہیں جس میں فکر کوئی نہ ہو۔ مرد چاہتے ہیں کہ عورتیں گولیاں استعمال کریں تاکہ حمل سے بچا جا سکے۔ یہ انصاف نہیں ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ ان گولیوں کے استعمال سے میری گرل فرینڈ میں ایسی جسمانی تبدیلیاں آتی ہیں جن سے خاصی بیزاری بھی ہو جاتی ہے۔ اگر یہ بوجھ بانٹا جا سکتا ہے تو میں بخوشی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ ہم باری باری یہ گولیاں استعمال کر سکتے ہیں۔

باری باری

ہم باری باری یہ گولیاں استعمال کر سکتے ہیں۔

میٹ

شین، امریکہ

سستی کا نیا دور، کون کونڈم پہنے۔ یہ زبردست گولی ہے لیکن یہ ایچ آئی وی کا تدارک نہیں کرے گی۔

شیریں ڈار، پاکستان

میں اپنے شوہر کو یہ ٹیکہ ضرور لگواؤں گی۔ لیکن بات یہ ہے کہ خربوزہ چھری پر گرے یا۔۔۔۔حمل تو عورت کو ہی ہونا ہے۔ اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی اپنے خاوند کی بات کا اعتبار کروں گی کہ انہوں نے ٹیکہ ٹھیک سے لگوایا ہے یا یہ طریقہ سو فیصد محفوظ ہے۔ میں خود تو کوئی انتظام کر ہی رکھوں گی لیکن خاوند کو بھی ٹیکہ ضرور لگوانے کا کہوں گی تاکہ انہیں ذمہ داری کا احساس تو ہو۔

ٹیکہ ضرور

 میں اپنے شوہر کو یہ ٹیکہ ضرور لگواؤں گی

شیریں ڈار

کیٹ، انگلینڈ

میں ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں۔ میں ایک عورت ہوں۔ لیکن چونکہ میرے شوہر بچہ نہیں چاہتے ہیں، اس لئے اس طرح کے ٹیکے ان کے لئے آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔ میں انہیں فوری طور پر اس ٹیکے کے لئے مشورہ دے رہی ہوں۔

جہانگیر، ملتان

معاف کیجئے گا، یہ بالکل صحیح نہیں ہے۔ یہ فطرت کے اصول کے خلاف ہے، اور اس کے خراب نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔

پچپن لوگوں کا تجربے

 صرف پچپن لوگوں پر تجربے کے بعد اس طرح کا طبی اعلان کرنا ٹھیک نہیں ہے

انڈریو،

انڈریو، انگلینڈ

میں اس کا کبھی بھی استعمال نہیں کروں گا۔ ہارمون کے استعمال پر مبنی یہ ایک واحد مثال نہیں ہے جس کی وجہ سے کینسر جیس بیماریاں نہیں پھیلی ہیں۔ صرف پچپن لوگوں پر تجربے کے بعد اس طرح کا طبی اعلان کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

محمد عارف، بدوملہی، پنجاب پاکستان

ہاں

ظاہر مراد گلُو، ڈِگری سندھ

میں سمجھتا ہوں کہ آبادی پر کنٹرول کرنے کے لئے یہ بہتر طریقہ ہے۔ اس کے استعمال کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا وفقہ بہتر ہوسکتا ہے۔

کیتھرین او، انگلینڈ

مجھے تعجب ہے کہ اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ مرد اس طرح کے ٹیکے کا استعمال نہیں کریں گے۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد