BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 June, 2007, 20:03 GMT 01:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گجر برادری اور حکومت میں معاہدہ
گجروں کا احتجاج
اس تنازعہ میں کم سے کم پچیس افراد ہلاک ہوئے
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں گزشتہ سات دنوں سے جاری خون ریز تشدد کے بعدگجر برادری اور حکومت کے درمیان مفاہمت ہوگئی ہے۔

مفاہمت کا فیصلہ جے پور میں ریاست کی وزیرِاعلی وسوندھرا راجے سندھیا اور گجر رہنما کرنل کروڑی سنگھ بینسلا کے درمیان کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس ميں مفاہمت کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی گزشتہ کئی دنوں سے جاری گجروں کی تحریک ختم کرنے کا اعلان بھی ہوا۔

اس دوران حکومت نے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گجر برادری کی تحریک کے سبب ریاست ميں پولیس فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پچیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکومت سے معاہدے کے تحت تین سابق ججوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو اپنی رپورٹ آئندہ تین مہینے میں دے گی اور اس رپورٹ کی بنیاد پر گجر برادری کے فہرست قبائل میں شامل کیے جانے کے بارے ميں غور کیا جائے گا۔

پسماندہ طبقہ کی گجر برادری درج ’فہرست قبائل‘ میں اپنی شمولیت چاہتی ہے تاکہ اسے ریزرویشن کا فائدہ مل سکے۔ لیکن اس فہرست میں شامل مینا برادری اس کی سخت مخالف ہے۔تاہم مینا برادری نے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس سے قبل پیر کی صبح راجستھان کی گجر برادری کی حمایت میں دلی اور اس کے مضافات میں آباد گجر برادریوں کی ہڑتال کے سبب دلی کے داخلی راستوں پر آمد رفت متاثر ہو‎ئی تھی۔

دلی کے نواحی شہروں میں بھی معمول کی زندگی متاثر ہوئی۔ تاہم دِلّی شہر میں ہڑتال کا کوئی اثر نہیں تھا۔ دلی کے مضافاتی شہروں گڑگاؤں، فریدآباد ، غازی آباد، نوئیڈا اورگریٹر نوئیڈا سے گزرنے والی تمام سڑکوں اور شاہراہوں کوگجر برادری کے احتجاجی مظاہرین اور مشتعل ہجوم نے جام کیے رکھا اور اس طرح دلی سے ہریانہ اور اترپردیش کے درمیان ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد