راجستھان: گجروں کا احتجاج جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں گُجر برادری کے فہرستِ قبائل میں شمولیت کے مطالبے پر پانچویں روز بھی احتجاج جاری ہے اور کئی علاقوں میں حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے تشدد کے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اورسبھی برادریوں سے امن کی اپیل کی ہے۔گزشتہ پانچ روز سے جاری پر تشدد واقعات میں پچیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے اب راجستھان اور ہریانہ سے پھیلتے ہوئے اترپردیش تک پہنچ چکے ہیں۔ ہفتہ کی صبح مظاہرین نے کانپور دلی ریلوے لائن پر ٹریک کو توڑ دیا، جس سے کانپور کے راستے سے دلی آنے والی تقریباً پچیس ٹرینیں راستے میں کھڑی ہیں۔ سانگا نیر میں ایک ریلوے سٹیشن کو آک لگا دی گئی ہے۔ تاہم ریواڑی اور جے پور کے درمیان تین دن بعد ریلوے سروس بحال ہوگئی ہے۔
ریاستی حکومت نے اس تعطل کو دور کرنے کے لیے گوجروں کے ساتھ آج تیسرے دور کی بات چیت شروع کی ہے۔گزشتہ روز حکومت اور گوجر رہنماؤں کے درمیان مذاکرات نا کام رہے تھے۔ پسماندہ طبقہ کی گوجر برادری اپنی شمولیت درج فہرست قبائل میں چاہتی ہے تاکہ اسے ریزرویشن کا فائدہ مل سکے۔ لیکن مینا برادری اس کی سخت مخالف ہے۔ گزشتہ روز دونوں برادریوں کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اب ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ ان برادریوں کے درمیان تصادم کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور اس سے نمٹنے میں ناکام رہنے پر وزیراعلیٰ وسوندھرا رجے سندھیا پر سخت نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ ہفتہ کی صبح پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ اور سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی نے وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’ وزیراعظم نے امن کی اپیل کی ہے اور ریاستی حکومت بھی حالات پر قابو پانے میں کوشاں ہے، یہ بھی کوشش ہورہی ہے کہ ہلاک شدہ افراد کی لاشوں کے دفن کرنے کا کام بھی جلدی پورا کر لیا جائے ۔مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ایک درجن سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے جن کی لاشوں کو بطور احتجاج دفن نہیں کیا گيا ہے۔ | اسی بارے میں قبائل کی لڑائی میں مزید پانچ ہلاک01 June, 2007 | انڈیا مذاکرات، لیکن حالات کشیدہ 31 May, 2007 | انڈیا راجستھان ہڑتال، مزید تین ہلاک31 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||