گجر ہڑتال، دِلی سے آمد و رفت متاثر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راجستھان کی گجر برادری کی حمایت میں دلی اور اس کے مضافات میں آباد گجر برادریوں کی ہڑتال کے سبب قومی دارالحکومت دلی کے داخلی راستوں پر آمد رفت متاثر ہوئی ہے۔ دلی کے نواحی شہروں میں بھی معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ تاہم دِلّی شہر میں ہڑتال کا کوئی اثر نہیں ہے۔ اس دوران جے پور میں گجر رہنماؤں اور وزیر اعلیٰ وسوندھرا راجے سندھیا کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ گجر ملازمتوں اور دیگر معاملات میں اسی طرح کی سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں جو دلتوں کے لیے مخصوص ہیں۔ دلی کے مضافاتی شہروں گڑگاؤں، فریدآباد ، غازی آباد، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا سے گزرنے والی تمام سڑکوں اور شاہراہوں کو گجر برادری کے احتجاجی مظاہرین اور مشتعل ہجوم نے جام کر رکھا ہے اور اس طرح دلی سے ہریانہ اور اترپردیش کے درمیان ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔
دوسری جانب گجر سنگھرش سمیتی کے رہنما کرنل کروڑی سنگھ بینسالا ریاست میں امن کی بحالی اور اپنی برادری کی ’فہرست قبائل‘ میں شمولیت کے سلسلے میں مذاکرات کے لیے راجستھان کے دارلحکومت جے پور پہنچ چکے ہیں اور وزیر اعلیٰ سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ حکومت اور گجر برادری کے مابین بات چیت کے پہلے چار دور بے نتیجہ رہے ہیں۔ راجستھان میں حکمران جماعت بھاریتہ جنتا پارٹی کے قومی عہدے داروں کی ایک میٹنگ دلی ميں ہورہی ہے جس میں ریاست میں گزشتہ سات روز سے جاری کشید گی اور تنازعہ کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جائےگا۔ ریاست میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور حکومت نے ریاست کے چودہ اضلاع میں نیشنل سکیورٹی ایکٹ نافذ کر دیا ہے جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو حالات پر قابو پانے کے لیے خصوصی اختیارت حاصل ہوتے ہیں۔ پسماندہ طبقہ کی گجر برادری درج ’فہرست قبائل‘ میں اپنی شمولیت چاہتی ہے تاکہ اسے ریزرویشن کا فائدہ مل سکے۔ لیکن اس فہرست میں شامل مینا برادری اس کی سخت مخالف ہے۔ مینا برادری کے افراد گجر برادری کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور اس سے نمٹنے میں ناکام رہنے پر وزیراعلیٰ وسوندھرا رجے سندھیا پر سخت نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ | اسی بارے میں راجستھان: گجروں کا احتجاج جاری02 June, 2007 | انڈیا راجستھان ہڑتال، مزید تین ہلاک31 May, 2007 | انڈیا راجستھان کے تین افراد زیرحراست 22 February, 2007 | انڈیا راجستھان: سیلاب سے سو افراد ہلاک02 September, 2006 | انڈیا راجستھان: ڈاکٹروں کیخلاف تحقیقات 16 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||