مایاوتی اتوار کو حلف اٹھائیں گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست اتر پردیش کے گورنر ٹی وی راجیشور نے بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی کو اتوار کو نئے وزیراعلٰی کو حلف لینے کی دعوت دی ہے۔ ہفتہ کی صبح بی ایس کے نئے ارکان اسمبلی نے محترمہ مایا وتی کو لیڈر منتخب کیا جس کے بعد مایا وتی نےگورنر سے ملاقات کیے۔ یو پی کے اسمبلی انتخابات میں مایا وتی کی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ چار سو تین تین رکنی اسمبلی میں بی ایس پی کو دو سو چھ سیٹیں ملی ہیں۔ امکان ہے اتوار کو دوپہر بعد وہ حلف لیں گی۔ وہ چوتھی بار ریاستی حکومت کی باگ ڈور سنبھالیں گی۔ سنہ انیس سو اکانوے کے بعد پہلی بار ریاست میں کسی ایک جماعت کو چار سو تین ارکان کی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ اس طرح چودہ سال بعد ریاست میں کسی ایک پارٹی کی حکومت ہوگی۔ باضابطہ طور پر لیڈر منتخب ہونے پر انہوں نے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مایا وتی کی کابینہ کا روپ کیا ہوگا لیکن سیاسی مبصرین کے مطابق ان کی جماعت میں سبھی برداریوں کے ارکان ہیں اس لیے وہ ایک متوازن کابینہ تشکیل دینے کی کوشش کریں گی۔ اس بار بی ایس پی نے براہمن برادری کے امیدواروں کو سب سے زیادہ ٹکٹ دیے تھے۔ یو پی کے اسمبلی انتخابات میں مایا وتی کی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی ہے اور چار سو تین رکنی اسمبلی میں بی ایس پی کو دو سو چھ سیٹیں ملی ہیں۔ سنہ انیس سو اکانوے کے بعد پہلی بار ریاست میں کسی ایک جماعت کو چار سو تین ارکان کی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے اور اس طرح چودہ سال بعد ریاست میں کسی ایک پارٹی کی حکومت قائم ہوئی ہے۔ ان انتخابات میں سب سے زیادہ نقصان ملائم سنگھ کی جماعت سماجوادی پارٹی کو ہوا ہے جسے اس بار صرف نناوے سیٹیں ملی ہیں اور اڑتالیس سیٹوں کا نقصان ہوا ہے۔ بی جے پی کو اکاون سیٹیں ملی ہیں اور اسے بیالیس کا نقصان ہوا ہے جبکہ راہل گاندھی کی انتخابی مہم کے باوجود کانگریس پارٹی کو صرف بائیس سیٹیں ملی ہیں۔ | اسی بارے میں مایاوتی اتوار کو حلف اٹھائیں گی12 May, 2007 | انڈیا اتر پردیش میں انتخابات شروع13 March, 2007 | انڈیا دلت رہنما کانشی رام کا انتقال09 October, 2006 | انڈیا دلتوں سے امتیازی سلوک جاری ہے 06 December, 2005 | انڈیا بی ایس پی کو واضح اکثریت11 May, 2007 | انڈیا ملائم سنگھ: ’اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا‘21 April, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||