نندی گرام: گولی باری، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے نندی گرام علاقے میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی گولی باری کے سبب دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ گولی باری مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی ايم) اور کسانوں کی زمین پر سرکاری قبضے کے خلاف کام کرنے والی تنظیم بھومی اوچھید پرتیرودھ سمیتی کے درمیان ہوئی ہے۔ نندی گرام میں جمعہ کے دن سے کشدگی جاری ہے اور دونوں گروپوں کے مابین چھڑپیں ہورہی ہیں۔ پولیس اہلکار نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے تاہم اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ مقامی نامہ نگاروں کے مطابق مقتول کا نام لوہت منڈل ہے اور اس کا تعلق سی پی ایم سے ہے۔موہی توش نامی ایک دوسرا شخص لاپتہ ہے اور اس کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ۔ خبروں کے مطابق کئی گھروں میں آگ لگادی گئی تھی اور گولیوں کے تبادلےمیں متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ بھومی اوچھید پرتیرودھ سمیتی کے شیخ سفیان نے نندی گرام سے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ سی پی ایم کے کارکنوں نے توڑ پھوڑ کی تو سمیتی نے اس کی مخالفت کی۔ انہوں نے کسی بھی ہلاکت سے لاتعلقی ظاہر کی اور کہا کہ اس بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ چودہ مارچ کو کسانوں کی زمین الاٹمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی گولی باری میں چودہ سے زائد افرد ہلاک ہوگئے تھےا س کے بعد حکومت نے نندی گرام علاقے میں خصوصی اقتصادی خطے بنانے کی تجویز کوواپس لے لیا تھا۔ تاہم نندی گرام میں ابھی بھی کشیدگی برقرار ہے۔ | اسی بارے میں نندی گرام: سو سے زائد لاپتہ، گرفتاریاں18 March, 2007 | انڈیا نندی گرام میں زمین نہیں لیں گے17 March, 2007 | انڈیا نندی گرام: ہلاک شدگان میں اضافہ15 March, 2007 | انڈیا مغربی بنگال میں ہڑتال اور تشدد08 January, 2007 | انڈیا مجوزہ صنعتکاری، کسانوں کا احتجاج09 January, 2007 | انڈیا نندی گرام فائرنگ، تفتیشی رپورٹ22 March, 2007 | انڈیا ماؤ نوازوں کی اپیل، چار ریاستیں بند20 March, 2007 | انڈیا نندی گرام: کولکاتہ میں مظاہرے19 March, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||