پسماندہ ذات، ریزرویشن پر روک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اعلی تعلیمی اداروں میں پسماندہ ذاتوں کے لیے 27 فیصد نشستیں مخصوص کرنے کے حکومتی فیصلہ پر روک لگا دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہےکہ پسماندہ ذاتوں کے لیے قابل اعتبار جائزے کی عدم موجودگی میں ریزرویشن نافذ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے پسماندہ ذات کے لیے ریزرویشن پر رواں تعلیمی سال کے لیے ہی روک لگائی ہے۔ ریزرویشن کے اس فیصلے کو متعدد افراد نے اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ حکومت نے پسماندہ ذاتوں کے لیے سیٹیں مخصوص کرنے کا جو پیمانہ متعین کیا ہے اس کی بنیاد 1931 کی مردم شماری ہے جوغیرمستند ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت پہلے پسماندہ ذاتوں کے اعداد و شمار کا صحیح تعین کرے تاکہ پسماندہ ذاتوں کے زمرے میں آنے والی تمام ذاتوں کے بارے میں پوری اور مکمل جانکاری حاصل کی جا سکے۔ بعض عرضی گزاروں نے پسماندہ ذاتوں کو رزرویشن دینے کے آئینی جواز کو چیلنج کیا تھا۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت اگست میں ہوگی۔
مختلف جائزوں کے مطابق ہندوستانی آبادی میں دلت اور قبائلی ساڑھے 22 فیصد ہیں جبکہ پسماندہ ذاتوں کا تناسب پچاس فیصد سے زیادہ ہے۔ ملک میں اعلی ذات کے ہندوؤں کی تعداد پچیس فیصد سے کم ہے لیکن تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں روایتی طور پر ان اعلی ذات کے ہندوؤں کا غلبہ رہا ہے۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اگرچہ عبوری ہے لیکن آئندہ تعلیمی سال سے ریزرویشن کے نفاذ پر روک لگنے سے ریزروشن کے حامیوں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ |
اسی بارے میں پسماندگی کوٹہ: حکومت سے جواب طلبی29 May, 2006 | انڈیا ہندوستان: مسلمانوں کے لئے ریزرویشن؟03 December, 2006 | انڈیا پسماندہ مسلم بھی دلتوں کےزمرےمیں 05 December, 2006 | انڈیا ریزرویشن بِل لوک سبھا میں منظور14 December, 2006 | انڈیا ’امیروں کوبھی کوٹہ میں حصہ ملے گا‘08 December, 2006 | انڈیا کوٹہ: بہار کے وزیراعلیٰ کی مشکل20 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||