ریزرویشن بِل لوک سبھا میں منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی لوک سبھا یعنی پارلیمنٹ کے ایوانِ ز یریں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پسماندہ ذاتوں کے لیے 27 فیصد نشستیں مخصوص کرنے کا بِل منظور کر لیا ہے۔ یہ بِل پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا لیکن اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کی طرف سے شدید مخالفت کے سبب اسے مزید مطالعہ کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔ لوک سبھا نے آج اس بِل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ آج جس بِل کو منظوری دی گئی ہے اس کے تحت مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کی پسماندہ ذاتوں کے لیے باوقار مرکزی تعلیمی اداروں میں 27 فیصد سیٹیں مختص ہو جائیں گی۔ حکومت نے اس بِل میں ان سفارشات کو بھی شامل نہیں کیا جن میں کہا گیا تھا کہ پسماندہ ذاتوں کے امیر طبقے کو ریزویشن کی سہولت سے الگ رکھا جائے اور یہ بھی کہ اقلیتی ادارے بھی اپنے فرقے کے پسماندہ لوگوں کو ریزرویشن دیں۔ لوک سبھا میں منظوری کے بعد یہ بِل اب راجیہ سبھا میں جائے گا۔ دونوں ایوانوں میں منظوری کے بعد بِل کو صدر کے پاس بھیجا جائے گا اور ان کے دستخط کے ساتھ ہی یہ قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔ مختلف جائزوں کے مطابق ہندوستانی آبادی میں دلت اور قبائلی ساڑھے 22 فیصد ہیں جبکہ پسماندہ ذاتوں کا تناسب پچاس فیصد سے زیادہ ہے، لیکن ہندوستان میں تعلیمی اداروں اور غیر سرکاری ملازمتوں پر اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کا غلبہ رہا ہے جن کی آبادی 25 فیصد سے بھی کم ہے۔ بعض ریاستوں میں پسماندہ ذاتوں کے لیے تعلیمی اداروں اور نوکریوں میں پہلے ہی سیٹیں مختص کر دی گئی ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے جب حکومت مرکزی اداروں میں میں بھی ایسا کو ئی قدم اٹھانے جارہی ہے۔ اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کی زبردست مخالفت کے سبب حکومت نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام مرکزی اداروں میں اعلیٰ ذات کے لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے موجودہ نشستوں میں ان کے لیے کوئی کمی نہیں آنے دے گی اور مختص کی گئی نشستوں کے لیے اضافی نشستیں قائم کرے گی۔ | اسی بارے میں ’امیروں کوبھی کوٹہ میں حصہ ملے گا‘08 December, 2006 | انڈیا پسماندہ مسلم بھی دلتوں کےزمرےمیں 05 December, 2006 | انڈیا ہندوستان: مسلمانوں کے لئے ریزرویشن؟03 December, 2006 | انڈیا پسماندگی کوٹہ: حکومت سے جواب طلبی29 May, 2006 | انڈیا ریزرویشن کی سیاست16 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||