بھارت کا پہلا خلائی سیّاح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست کیرالا کے ایک باشندے سنتوش جارج کولانگر خلاء میں سفر کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ وہ خلاء میں جانے والے پہلے بھارتی سیّاح ہوں گے۔ خلائی ادارے ورجن گلیکسی نے دو لاکھ امریکی ڈالر کے عوض ان کی سیٹ مخصوص کر دی ہے۔ پینتیس سالہ جارج نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ سنہ دو ہزار چار میں انہیں ورجن گلیکسی کے کامیاب خلائی تجربے کی خبر ملی تھی تو انہیں اس میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ ان کا کہنا تھا’جب مجھے معلوم ہوا کہ ورجن سیّاحوں کو بھی خلاء میں لے جانا چاہتی ہے تو میں نے کوششیں شروع کیں، میں نے سوچا کہ میں خلاء میں کیوں نہ سفر کروں بلکہ مجھے تو سب سے پہلے جانا چاہیے اور اب یہ خواب جلدی ہی پوار ہونے والا ہے‘۔ سنتوش جارج دنیا کے پچاس سے زائد ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ سیاحت ان کا پیشہ ہے۔ وہ سفرنامے لکھتے ہیں اور اسی پر مبنی ملیالم زبان میں ایک ٹی وی پروگرام پیش کرتے ہیں۔’میرے لیے ایک بڑا چیلنج یہ تھا کہ میں سیاحت کے لیے ایک نیا مقام تلاش کروں اور اس کے لیے خلاء سے بہتر اور کیا ہوسکتا تھا‘۔ سنتوش جارج نے بتایا کہ اس سفر کے لیے انہیں دو لاکھ ڈالر خرچ کرنے پڑیں گے اور وہ بیس ہزار ڈالر پہلے ہی دے چکے ہیں۔’ میں نے سوچا کہ خلائی پرواز کی واپسی پر میں اپنے احساسات، جذبات اور تجرات لوگوں کو بتاسکوں گا اور یہی میرے سفر کا اصل مقصد ہے‘۔ جارج فی الوقت اپنا وزن کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ان کے مطابق’یہ کوئی شرط نہیں ہے، میرا وزن اسّی کلو ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اسی تیاری کے بہانے کم سے کم دس کلو کم کرلوں ویسے میری صحت اچھی ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ اس عمل میں کوئی زیادہ مشکل نہیں آئی اور ویب سائٹ پر ایک درخواست کے ذریعے اس کی شروعات ہوئی تھی۔ اڑان بھرنے سے قبل سنتوش جارج کی چند روز ٹریننگ بھی ہوگی۔’ مجھے بتایا گیا ہے کہ تربیت مشکل نہیں ہے، مئی میں پیرس جانے کا منصوبہ ہے پھر وہاں سے امریکہ اور ٹریننگ کلیفورینا میں ہوگی۔ میں بہت خوش ہوں کہ سبھی لوگ میری حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔‘ سنتوش جارج کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ سپیس کرافٹ اس برس کے آخر تک تیار ہوجائےگی جس کے بعد ریہرسل اور تجربات شروع ہوں گے اور خلائی سفر آئندہ برس ہی ہو سکےگا۔ | اسی بارے میں خلائی دفاعی نظام قائم کریں گے: انڈیا29 January, 2007 | انڈیا روس، انڈیا: ایٹمی، خلائی معاہدے25 January, 2007 | انڈیا خلائی کیپسول کا تجربہ کامیاب 22 January, 2007 | انڈیا انڈیا کا مواصلاتی سیارہ گر کر تباہ 10 July, 2006 | انڈیا انڈیا: سنگل راکٹ سے چار سیٹلائٹ10 January, 2007 | انڈیا کلپنا کے بعد سُنیتا خلائی سفر پر07 May, 2006 | انڈیا ’انسٹ4 ‘سیٹلائٹ خلاء میں22 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||