BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 July, 2006, 14:40 GMT 19:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کا مواصلاتی سیارہ گر کر تباہ

مواصالاتی سیارہ
ہندوستان اس سے پہلے مواصلاتی سیارے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج چکا ہے۔
ہندوستان کا مواصلاتی سیارہ انسیٹ فور پرواز کے ایک منٹ بعد ہی فضا تباہ ہو گیا۔

مواصلاتی سیارے کو لے جانے والے دیو قامت راکٹ جی ایس ایل وی زمین سے پرواز کرنے کے بعد تقریباً ایک منٹ کے اندر ہی فضا میں لڑ کھڑاتے ہوئے تباہ ہوا۔

یہ راکٹ آندھرا پردیش کے جزیرے شری ہری کوٹہ کے مقام سے داغا گیا تھا۔ اسے ہندوستان میں ہی تیار کیا گیا تھا اور یہ ساتھ تقریباً سوا دو ٹن کا مواصلاتی سیارہ خلا میں لے جا رہا تھا۔ہندوستان میں یہ اب تک کا سب سے وزنی مصنوعی سیارہ تھا۔

خلائی تحقیق کے ادارے اسرو کے سائنس دانوں نے فوری طور پر راکٹ کی تباہی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ابتدائی خبروں کے مطابق راکٹ میں تکنیکی خرابی لانچ کے فوراً بعد ہی پیدا ہو گئی تھی۔

اس سیارے کو خلا میں بھیجنے کے ساتھ ہندوستان یہ امید کر رہا تھا کہ وہ ان چند ملکوں کی صف میں آجائے گا جو مصنوعی سیارے تجارتی بنیادوں پر خلا میں بھیجتے ہیں۔

جی ایس ایل وی راکٹ لانچ کے بعد چند سیکنڈ تک فضا میں سیدھے زوایے پر چلتا رہا لیکن کچھ ہی پل میں اسکا رخ جھکتا گیا اور اس کے بعد وہ آگ کے گولے میں بدل گیا۔راکٹ کا ملبہ خلیج بنگال میں گرا ہے۔

ہندوستانی سائنسدانوں کے لیئے ناکامی کا آج دوسرا دن تھا۔ایک روز قبل جوہری ہتھیار لے کر جانے والے اگنی تھری میزائل کا تجربہ ناکام رہا تھا۔

یہ میزائل ساڑھے تین ہزار کلو میٹر تک وار کر سکتا ہے لیکن تجربے کے دوران یہ اپنے لانچنگ پیڈ سے نکلنے کے بعد ہی کچھ کلو میٹر کی دوری پر خلیج بنگال میں گر گیا تھا۔

اس سے قبل ہندوستان اپنے راکٹ سے مواصلاتی سیارے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج چکا ہے۔

اسی بارے میں
بھارتی سیارچہ خلا میں
08.05.2003 | صفحۂ اول
یورپ کا سپر راکٹ روانہ
13 February, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد