BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 February, 2005, 03:55 GMT 08:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یورپ کا سپر راکٹ روانہ
خلائی راکٹ کئی سیارے بیک وقت مدار میں لے جاسکتا ہے
خلائی راکٹ کئی سیارے بیک وقت مدار میں لے جاسکتا ہے
یورپ نے اپنا سب سے طاقتور سپرخلائی راکٹ ایریئن فائیو- ای سی اے کو فضا میں چھوڑا دیا ہے۔

پچاس میٹر لمبا یہ خلائی راکٹ ہفتے کے روز فرانس کے خلائی اسٹیشن کورو سے آٹھ ٹن وزنی خلائی ’پے لوڈ‘ کو لے کرفضا میں بلند ہوا۔

ای سی اے کی سن دوہزاردو میں ناکام پرواز کے بعد یہ پہلی پرواز ہے۔ سن دوہزاردو میں یہ بے قابو ہو کر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

خلائی کمپنی ایریئن سپیس کا کہنا ہے کہ یہ خلائی راکٹ انہیں خلائی میدان میں اپنی مضبوط جگہ برقرار رکھنے میں بہت مدد دے گا۔

ایریئن سپیس کے چیف یان یوس لی گال نے کہا ہے کہ اس کامیابی کا انہیں بہت مدت سے انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس منصوبے میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا اس کامیابی سے ماضی کی ناکامی کا داغ مٹ گیا ہے۔

ای سی اے سپر راکٹ کو مدار میں بھیجنے کی تیس ہزار سے چالیس ہزار ڈالر فی کلو گرام قیمت کو کم کر کے پندرہ ہزار سے بیس ہزار فی کلو گرام کرنا ہوگی۔

یہ راکٹ بیک وقت کئی خلائی سیارے فضا میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ دس ٹن وزنی سیاروں کو مدار میں لے جاسکتا ہے۔

ہفتے کو خلاء میں روانہ ہونے والے راکٹ پر دو سیارے موجود ہیں جن میں سپین کا ایک دفاعی نوعیت کا مواصلاتی سیارہ ہے اور دوسرا شلوش سیٹ نامی ایک تجرباتی سیارہ ہے جو فضا میں سیال مادوں میں آنے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرئے گا۔

ای سی اے مختلف یورپی ملکوں، خلائی کمپنیوں، بینکوں اور فرانس کے خلائی ادارے کی مشترکہ ملکیت ہے۔

ناسا کا نیا مشن
بگ بینگ کے لئے نئے مشن کے لانچ کی ویڈیو
ھبل منصوبہ ترک
مرمت کے لئے رقم دستیاب نہیں
یہ مریخ کا چاند ہے
مریخ کے سب سے بڑے چاند کی واضح تصویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد