مریخ کے چاند کی تصویر کشی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپ کے مریخ ایکسپرس خلائی جہاز نے اس سرخ سیارے کے سب سے بڑے چاند فوبوس کی نہایت واضح تصویر اتاری ہے۔ یہ تصویر 200 کلومیٹر کے فاصلے سے اتاری گئی اور اس میں چاند کا مریخ کی جانب والا حصہ نظرآ رہا ہے۔ فوبوس ایک مخصوص مدار میں واقع ہے اور آہستہ آہستہ مریخ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ نتیجتاً اگلے چند ملین سالوں میں یہ مریخ سے ٹکرا جائے گا۔ 27x19 کلومیٹر رقبے والا فوبوس مریخ کے مدار میں موجود دو چاندوں میں مریخ کا دوسرا چاند ڈیموس جسامت میں فوبوس سے نصف ہے اور مریخ کے گرد زیادہ دوری پر چکر لگاتا ہے۔ فوبوس ایک دن میں تین بار مریخ کے گرد اپنے مدار میں چکر لگاتا ہے اور یہ سیارے سے اتنا قریب ہے کہ کئی مقامات پر اسے ہمیشہ دیکھا بھی نہیں جا سکتا۔ فوبوس کے ارتقاء کے بارے میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔ ایک نظریہ کے مطابق فوبوس ایک شہابِ ثاقب ہے لیکن کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فوبوس اورڈیموس اس بڑے چاند سے علیحدہ ہونے والے ٹکڑے ہیں جو کہ کبھی مریخ کے گرد چکر لگاتا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||