امداد کم، بیگل 2 ناکام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مریخ پر بھیجے گئے برطانوی جہاز ’بیگل2‘ کے بارے میں ایک رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس مشن کی ناکامی کی وجہ برطانوی حکومت کا اس پراجیکٹ کی اہمیت کو نظرانداز کرتے ہوئے فنڈز کا جلدی مہیا نہ کرنا تھا۔ دارالعوام کی کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مطابق حکومت کی طرف سے تاخیر کی وجہ سے نجی اداروں سے ملنے والے مالی تعاون میں کمی آسکتی تھی جس کی اس پراجیکٹ کو اشد ضرورت تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبہ پر لگایا گیا پیسہ اور وقت ضائع نہیں جانا چاہیے کمیٹی کے شرکا نے اس منصوبہ کے برطانوی خلائی پروگرام پر پڑنے والے مثبت اثرات کا خیرمقدم کیا ہے۔ رپورٹ میں وزیرِ سائنس لارڈ سینزبری کی طرف سے عوام کے ٹیکسوں کی پچیس ملین پونڈ کی رقم کے اس منصوبہ پر خرچ کرنے کو ایک اچھا مصرف قرار دیا ہے۔ اس بات کو بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ شروعات میں اس منصوبے کی پشت پناہی کے بعد حکومت کو مشکلات میں ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ لیکن اس رپورٹ کے خالق ڈاکٹر این گبسن کے نے کہا ہے کہ ’ ( یورپپین خلائی ادارہ) اور برطانیہ مریخ مشن کو ارزاں بنانا چاہتےتھے۔تجارت اور صنعت کے محکمے کو ایک تماشائی کا کردار ادا کرنے کے بجائے اس معاملے میں بھرپور حصہ لینا چاہیے تھا۔‘ ’ نتیجتاً سائنسدان مشہور شخصیات سے مالی تعاون حاصل کرنے میں مصروف رہے جبکہ انہیں تجربہ گاہ میں مصروف ہونا چاہیے تھا۔‘ رپورٹ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ منصوبے کی پشت پناہی کے فیصلہ کے بعد حکومت کو باقاعدہ طور پر مالی امداد کرنی چاہیے تھی۔ رپورٹ میں منصوبہ کو یکجا رکھنے کے لیے کی گئی کوششوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں مارٹن بیکر کی مثال دی گئی ہے جنہیں بیگل کنسورشیم کو بیچ میں چھوڑنے پر کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا تھا۔
’بیگل2‘ منصوبہ کے سرکردہ سائنسدان کولن پیلنگر کے مطابق’ ہمارے پاس سوائے وعدوں کے کچھ نہ تھا کیونکہ ہمارے پاس رقم بالکل نہ تھی۔‘ انہوں نے کہا کہ امداد نہ ملنے کی وجہ یہ تھی کہ وزرا کے پاس دینے کو پیسے ہی نہ تھے۔ پروفیسرکولن پیلنگر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ یہ(رپورٹ) بہت مفصل ہے‘ ’میں اس رپورٹ میں موجود ہر چیز سے متفق نہیں لیکن یہ پھر بھی ایک قابلِ ذکر کام ہے‘ ’بیگل2‘ ایک روبوٹ تجربہ گاہ تھی جسے مریخ پر زندگی کی تلاش کیلیے بھیجا گیا تھا۔ 45 ملین پونڈ کے اس جہاز کو 25 دسمبر 2003 کو مریخ کے Isidis Planitia نامی حصے پر اترنا تھا۔ لیکن بے حد تلاش کے بعد بھی جہاز یا ملبے کا سراغ نہیں مل سکا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||