BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 January, 2007, 12:55 GMT 17:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: سنگل راکٹ سے چار سیٹلائٹ
اس تجربے کی مکمل کامیابی کی تصدیق آئندہ تیس روز میں ممکن ہوسکے گی
ہندوستان نے پہلی مرتبہ ایک سنگل راکٹ سے چار سیٹلائٹ خلا میں چھوڑے ہیں جس میں ایک ایسا کیپسول بھی موجود ہے جو واپس زمین پر لوٹ آ‎ئے گا۔

یہ تجربہ بدھ کے روز صبح ساڑھے نو بجے ریاست آندھرا پردیش کے سری کوٹا میں واقع سپیس سینٹر میں کیا گیا جہاں 44.5 میٹر لمبے اور دو سو ٹن وزنی پی ایس ایل وی راکٹ نے چار سیٹلائٹس کے ساتھ اڑان بھری۔

ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے مطابق چار مرحلوں میں چاروں سیٹلائٹس کو ان کی جگہ لگانے میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

گزشتہ برس دس جولائی کو جی ایس ایل وی کا تجربہ نا کام ہونے کے بعد سب کی نظریں پی ایس ایل وی کی اڑان پر تھیں۔

پی ایس ایل وی کے اس تجربہ کے بعد اسرو کے صدر مادھون نائر نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لیے فخر کا دن ہے۔ ’ہماری ٹیم نے بہترین کام کیا ہے۔‘

ان چار سیٹلائٹس میں دو ہندوستانی ہیں جبکہ تیسرا ارجنٹینا اور چوتھا انڈونیشیا کا ہے۔

پی ایس ایل وی کہ یہ اڑان خلائی تحقیق کے شعبے میں خاصی اہمیت رکھتی ہے۔ اس تجربے کی مکمل کامیابی کی تصدیق آئندہ تیس روز میں ممکن ہوسکے گی جب اس راکٹ میں موجود کیپسول زمین پر واپس آجائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد