کلپنا کے بعد سُنیتا خلائی سفر پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا نے کلپنا چاؤلہ کے بعد اب ایک اور انڈین نژاد خاتون کو خلا میں بھیجنے کے لیئے منتخب کیا ہے۔ سنیتا لین ولیمز کو بین الاقوامی سپیس سٹیشن کے’مہم 14‘ کی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔ امید ہے کہ سنیتا ستمبر میں فلوریڈا کے کیپ کینریول سے اپنے خلائی سفر کا آغاز کریں گی۔ ناسا کی اس خلائی مہم میں سنیتا کو پرواز کی ماہر کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور خیال ہے کہ سنیتا خلا میں چھ مہینے تک رہیں گی۔ سنیتا کی پیدائش 1965 میں امریکہ کی ریاست اوہایو میں ہوئی۔ ان کے والد 1958 میں انڈیا کی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد سے آ کر یہاں قیام پذیر ہوئے تھے۔ سنیتا کو 1998 میں ہی ناسا میں شامل کیا گیا تھا تاہم انہیں خلا میں جانے کا موقع اب ملا ہے۔ اس سے پہلے انہیں ’ریزرو‘ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ سنیتا کے والد دیپک پانڈیا اور ماں بونی پانڈیا بیٹی کی کامیابی پر خوش ہیں۔سنیتا کی ماں بونی کہتی ہیں کہ’ارے میں بتا نہیں سکتی کہ میں کتنی خوش ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ سنیتا کافی عرصے سے اس بلاوے کا انتظار کر رہی تھی اور اب اس کا خواب پورا ہونے والا ہے‘۔
سنیتا کے والد دیپک کا کہنا ہے کہ’یہ انڈیا کے لیئے بھی فخر کی بات ہے۔ سنیتا کے والد خود بھی پائلٹ رہے ہیں اور اس وقت پولیس افسر ہیں۔ سنیتا لڑاکا جہاز کی پائلٹ بھی ہیں اور انہیں مختلف جہازوں کو اڑانے کا سات ہزار دو سوگھنٹے کا تجربہ بھی ہے۔ 2003 میں ناسا کی شٹل کولمبیا کے حادثے میں انڈین نژاد خلاباز کلپنا چاؤلہ کی موت سے خلابازی سے متعلق خطرے کھل کر سامنے آئے تھے۔ تاہم اس سلسلسے میں سنیتا کا کہنا ہے کہ ’خطرہ تو کار چلانے میں بھی ہے‘۔ سنیتا کی ماں کہتی ہیں کہ کلپنا چاؤلہ سنیتا کی اچھی دوست تھیں اور سنیتا نے کلپنا سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ | اسی بارے میں ناسا خلائی شٹل کی روانگی مؤخر15 March, 2006 | نیٹ سائنس کلپنا چاولہ کے لیے اعزاز13 July, 2004 | آس پاس کرنال کی بیٹی کلپنا01.02.2003 | صفحۂ اول کلپنا کی موت پر بھارت میں رنج02.02.2003 | صفحۂ اول خلابازوں کے باقیات مل گئے02.02.2003 | صفحۂ اول سوگ، سراغ کی تلاش02.02.2003 | صفحۂ اول شٹل خلامیں ٹکڑے ٹکڑے01.02.2003 | صفحۂ اول گاؤں کا طالبعلم ناسا جا پہنچا17 February, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||