BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 February, 2007, 22:30 GMT 03:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’لال ٹی شرٹ پر دو لکھا ہوا تھا‘

روہتاس
’جب بچوں کی لاش کو میں نے چھویا تو ہمت ہار گیا‘
’جسم پر کپڑا نہیں ہے صرف ڈھانچہ ہے۔۔۔۔وہ بھی بلکل جلی ہوا۔ ہم بچے کچھے کپڑے رکھ لیتے ہیں۔ڈائری، قلم، پھٹا ہوا پاسپورٹ: سب لاش کے پاس رکھ دیتے ہیں۔۔۔۔اور لوگ لاش کی شناخت کر لیتے ہیں۔‘

یہ کہنا ہے اسپتال میں کام کرنے والے روہتاس کا۔ روہتاس سمجھوتہ ایکپریس میں بم دھماکوں کے سبب ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو صبح سے الگ کرنے میں لگے رہے۔اور لاشوں کی شناخت کرانے میں لوگوں کی مدد کرتے رہے۔

روہتاس کا کہنا ہے ’شناخت کروانے کا کام بہت مشکل ہے، کیوں کہ کندھے سے اوپر ہاتھ نہیں ہے، گھٹنے سے نیچے پیر نہیں ہے، لاش کو دیکھ کر صرف یہ پتہ چلتا ہے کہ مرد ہے یا عورت۔‘

لاشوں کی شناخت کتنی مشکل
 بارہ تیرہ سال کا ایک بچہ تھا۔ اس کی لال رنگ کی ٹی شرٹ تھی۔ اس پر دو لکھا ہوا تھا۔ میں نے ویڈیو ریکارڈنگ کی تا کہ کوئی دیکھے تو پہچان لے۔ بچہ تو بچہ ہوتا ہے صاحب۔
ہسپتال کے کارکن روہتاس

بچوں کی لاشوں کے بارے میں بتا تے ہوئے روہتاس کی آنکھوں سےآنسو نکل پڑتے ہیں جسے وہ چپ چاپ پی جاتے ہیں۔

ایک بچے کی لاش کے بارے میں وہ بتا تے ہوئے کہتے ہیں ’بارہ تیرہ سال کا ایک بچہ تھا۔ اس کی لال رنگ کی ٹی شرٹ تھی۔ اس پر دو لکھا ہوا تھا۔ میں نے ویڈیو ریکارڈنگ کی تا کہ کوئی دیکھے تو پہچان لے۔ بچہ تو بچہ ہوتا ہے صاحب۔‘

روہتاس کہتے ہیں کہ لاشوں کی شناخت کروانا ان کا کام ہے۔ ایک ساتھ پچاس لاشیں دیکھ کر بھی وہ بالکل نہیں لیکن ’جب بچوں کی لاش کو میں نے چھویا تو ہمت ہار گیا۔‘

وہ کہتے ہیں’ہم بھی گھر جاتے ہیں تو بچوں کو دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے۔ آج کسی کا بچہ بھی مرگیا ہے اسے کتنی تکلیف ہوگی وہ میں سمجھ سکتا ہوں۔‘

جلے ہوئے کنگن
لائن پر جلے ہوئے بکسے اور لوگوں کی چپلیں
متاثرینمسافروں کی فہرست
خیریت سے سرحد پہنچنے والوں کی فہرست
سمجھوتہ ایکسپریسآپ کیا کہتے ہیں؟
سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے
اسی بارے میں
لواحقین کے لیے خصوصی ٹرین
19 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد