ٹاٹی ٹی سے ٹاٹا گروپ تک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی کے ’ٹاٹا گروپ‘ کو ملک سے باہر ’ٹیٹلی چائے‘ کی مالکانہ کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لیکن اب کورس کمپنی پر قبضے کے بعد اسے عالمی پیمانے پر اپنی کمپنی کی توسیع کے منصوبات کے سبب پہچانا جائے گا۔ ہندوستانی کمپنی کے لیے کسی غیرملکی کمپنی پر کنٹرول کرنے کی اب تک کی یہ سب سے بڑی ڈیل ہے۔ ٹاٹا گروپ تقریبا نوے مختلف کمپنیوں سے مل کر بنا ہے اور اس گروپ کا سالانہ ٹرن اوور تقریبا 22 ارب ڈالر کا ہوتا ہے۔ یہ گروپ اسٹیل، چائے، آٹو موبائلز، انفارمیشن ٹینالوجی، سافٹ ویئر اور ہوٹلز جیسے شعبوں میں تجارت کرتا ہے۔ حال ہی میں اس گروپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ آئندہ تین سے پانچ برسوں میں یہ گروپ بیرونی سرمایہ کاری میں تقریبا 26 ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ کورس کمپنی کو حاصل کرنا ان منصوبات کی محض شروعات ہے۔
حالیہ برسوں میں اس کمپنی نے اب تک آٹھ ممالک میں اپنے پیر جمالیے ہیں۔ لیکن کورس کے ساتھ ہونے والا یہ معاہدہ اسے زبردست مقابلے والے یورپ کے بازار میں داخلہ دلوانے میں مدد فراہم کرے گا۔ چھ برس قبل ٹاٹا گروپ اور کورس کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبر اس وقت سرخیوں میں آگئی تھی جب اس نے برطانیہ کی ٹیٹلی چائے نامی کمپنی کو خرید لیا تھا۔ اس گروپ نے ہندوستانی کمپنیوں کو ملک سے باہر نکلنے اور منظّم کمپنیوں کو خریدینے کے ليے حوصلہ فراہم کیا ہے۔ ماہرین کے خیال میں اب وہ دن دور نہیں جب ہندوستانی کمپنیاں عالمی بازار میں ایک اہم کردار ادا کرنا شروع کر دیں گی۔ |
اسی بارے میں ٹاٹا کی حصص بازار میں ہلچل29 July, 2004 | انڈیا ٹاٹا حصص کی زبردست پذیرائی25 August, 2004 | انڈیا اینگلو ڈچ سٹیل کمپنی ٹاٹانےخریدی20 October, 2006 | پاکستان اینگلو ڈچ سٹیل کمپنی ٹاٹانےخریدی20 October, 2006 | انڈیا این ڈی اے: کسانوں کو زمین واپس کریں28 December, 2006 | انڈیا بھوک ہڑتال سے ممتا کی حالت خراب29 December, 2006 | انڈیا ٹاٹا نے کورس کی نیلامی جیت لی31 January, 2007 | انڈیا ٹاٹا کے لیےکورس کا راستہ صاف31 January, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||