BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 January, 2007, 03:40 GMT 08:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹاٹا کے لیےکورس کا راستہ صاف
اینگلو ڈچ اسٹیل کمپنی کورس
کورس کی نیلامی پر پوری دنیا کی نگاہیں ہیں
ہندوستان کی ٹاٹا سٹیل کمپنی نے یورپین سٹیل کمپنی کورس گروپ کو حاصل کرنےکے لیے سب سے بڑی بولی لگا کر برازیل کی کمپنی سی ایس این کو نیلامی سے باہر کر دیا ہے۔

اس کےساتھ ہی ٹاٹا کے لیے کورس حاصل کرنے کا راستہ صاف ہو گیا۔ اگر ٹاٹا کورسمی طور پر منظوری حاصل ہو جاتی ہے تو یہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی سٹیل کمپنی بن جائے گی۔

نیلامی کے آخری دور میں ٹاٹا نے 608 پینس فی حصص کی بولی دی جبکہ سی ایس این نے603 پینس فی شئیر بولی لگائی تھی۔

کورس پر ٹاٹا کے قبضے کا ابھی رسمی طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔ لیکن امکان ہے کہ کچھ ہی دیر بعد بورڈ اس بارے میں اپنی سفارش پیش کر دےگا۔

اس نیلامی پر برطانیہ، ہندوستان اور برازیل میں کئی صنعت کاروں کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں کیونکہ اس سودے پر کئی کمپنیوں کا مستقبل داؤں پر لگا ہوا ہے۔

اس سے قبل ٹاٹا نے کورس کی قیمت فی شیئر 500 پینس اور سی ایس این نے 515 پینس لگائی تھی اور دونوں کا کہنا تھا کہ یہ صحیح قیمت ہے۔ دونوں ہی کمپنیوں نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن مبصرین کے خیال میں ایسا ممکن نہیں ہے۔

برطانوی اخبار ’دی ان ڈیپینڈنٹ‘ نے ماہرین کے حوالے سے لکھا ہے کہ سی ایس این کے مقابلے ٹاٹا جلدی نوکریوں میں کٹوتی کرے گا کیونکہ اس کے ایکسپورٹ کے اس کےاہداف 2008 کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔

ٹاٹا کمپنی کی کامیابی پر ملک کے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس کے جنرل سکریٹی امت مترا کا کہنا ہے کہ یہ ہندوستان کی اقتصادی شعبہ کی طاقت کا ایک نمونہ ہے۔ بین القوامی بازار میں ہندوستان کے لیے اعتماد کی فضا پیدا ہو رہی ہے اور یہ ملک کی ایک اور فتح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرنے والا ہے اور یہ معاہدہ اس کی ایک جھلک ہے۔

اقتصادی ماہر آلوک پورانک نے اس معاہدے کو ایک بڑی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اس معاہدے کی وجہ سے یورپی بازار میں داخلہ ممکن ہو سکے گا اور دوسری بات یہ کہ ٹاٹا کو کم لاگت میں سٹیل پیدا کرنے کا ہنر معلوم ہے۔ اگر انہیں یورپ کے بازار میں اچھی قیمتیں حاصل ہو جاتی ہے تو اس کا فائدہ انہیں ملے گا جن کے پاس کورس اور ٹاٹا دونوں کمپنیوں کے حصص موجود ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد