BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 February, 2005, 10:05 GMT 15:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لیزر، فاصلے کم کرے
بھارت
کچھ علاقوں میں زمین کھودنے اور تار بچھانے کی اجازت ملنا ناممکن ہی ہے
بھارت کی ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے ملک میں وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک میں پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے کے لیے لیزر کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاٹا ٹیلی سروسز نامی کمپنی لیزر کو اپنے کسٹمر سروسز دفاتر اور نیٹ ورک کے درمیان رابطے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

لیزر نیٹ ورک چار کلومیٹر کے فاصلے تک کام کرتا ہے اور کیبل کنکشن کی نسبت تیزی سے قائم کیا جا سکتا ہے۔گزشتہ بارہ ماہ کے دوران مذکورہ کمپنی نے سات سو سے زیادہ مقامات پر اس نظام کو قائم کیا ہے۔

ٹاٹا ٹیلی سروسز کے نائب صدر آر سری دھارن کا کہنا تھا کہ ’ ان جغرافیائی حالات میں زمین کھود کر پائپ بچھانا ایک مشکل کام ہے۔ٹریفک کا دباؤ اور زمین کی ساخت کھدائی کو نہایت مشکل بنا دیتی ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ کچھ علاقوں میں زمین کھودنے اور تار بچھانے کی اجازت ملنا ناممکن ہے جبکہ چھتوں پر سے نیٹ ورکنگ آلات کو گزارنے کی اجازت آسانی سے مل جاتی ہے‘۔

ان لیزر آلات کی مدد سے ڈیٹا کو1.25 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے بھیجا جا سکتا ہے جو کہ ایک عام انٹرنیٹ کنشن کی رفتار سے دو ہزار گنا زیادہ ہے۔

یہ لیزر کنکشن بھارتی حالات سے بھی مطابقت رکھتے ہیں کیونکہ بھارت میں نہ ہی زیادہ بارش ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ دھند۔

آر سری دھارن کا کہنا تھا کہ ان کنکشنوں کی تنصیب میں بھی زیادہ وقت نہیں لگتا اور اجازت ملنے کے بعد ایک عام کنکشن کی تنصیب چند گھنٹوں میں مکمل ہو جاتی ہے جبکہ اس کے برعکس کیبل کنکشن کی تنصیب میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔

لیزر کنکشن تکنیک کے استعمال کے بعد سے ٹاٹا ٹیلی سروسز کی خدمات بھارت کے ستر قصبوں اور شہروں سے بڑھ کر ایک ہزار قصبوں اور شہروں تک جا پہنچی ہے۔

براڈ بینڈ تیز سے تیزتربراڈ بینڈ تیز سے تیزتر
سن دو ہزار چار میں براڈ بینڈ کافی مقبول رہا
نیٹانٹر نیٹ اور بچے
انٹر نیٹ کے مضر اثرات سے والدین آگاہ نہیں ہیں
نیا وائرسنیا کمپیوٹر وائرس
سیسر نے لاکھوں کمپیوٹروں پر حملہ کردیا
ہمالیہہمالیہ کی گود میں
انٹرنیٹ ہمالیہ کے پہاڑوں تک جا پہنچا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد