BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 December, 2004, 17:36 GMT 22:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پانچ سو روپے میں براڈ بینڈ دستیاب
News image
بھارتی حکومت 2005 کے آخر تک تیس لاکھ براڈ بینڈ اور ساٹھ لاکھ ڈائل اپ کنکشن دینا چاہتی ہے
بھارت کی دو ریاستی ٹیلیفون کمپنیاں پندرہ جنوری سے ارزاں براڈ بینڈ سروس شروع کریں گی۔

وزیرِمواصلات دیانیدھی مارن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت سنچار نگم اور مہانگر ٹیلیفون نگم ابتدائی طور پر چھ شہروں میں سروس کا آغاز کرے گی۔

اس سروس کے تحت براڈ بینڈ کی سہولت پانچ سو روپیہ میں دستیاب ہو گی جبکہ آج کل یہ سہولت تین ہزار روپے میں ملتی ہے۔

اس وقت بھارت میں انٹر نیٹ ڈائل اپ کنکشن ساڑھے سات سو روپے میں ملتا ہے۔

بھارت سنچار نگم نامی کمپنی کلکتہ،مدراس، بنگلور اور حیدرآباد میں جبکہ مہانگر ٹیلیفون نگم ممبئی اور نئی دہلی میں یہ سہولت مہیا کرے گی۔

ان دونوں کمپنیوں کو مارکیٹ میں بھارتی ٹیلی ونچرز، ٹاٹا گروپ اور ریلائینس انفو کام جیسی نجی کمپنیوں سے مقابلہ درپیش ہے۔

بھارت کی ایک ارب سے زیادہ آبادی میں سے محض 0.4 فیصد کو انٹرنیٹ کی سہولت مہیا ہے جبکہ براڈ بینڈ صرف 0.02 فیصد آبادی استعمال کرتی ہے۔

بھارتی حکومت 2005 کے آخر تک تیس لاکھ براڈ بینڈ اور ساٹھ لاکھ ڈائل اپ کنکشن دینا چاہتی ہے جبکہ 2010 کے اختتام تک بھارتی حکومت کا ہدف انٹرنیٹ صارفین کی تعداد چار کروڑ جبکہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد دو کروڑ تک پہنچانا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد