پرنب پاکستان کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیرخارجہ پرنب مکھرجی ہفتے کے روز پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ بننے کے بعد مسٹر مکھرجی پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ مسٹر مکھرجی گزشتہ برس اکتوبر میں وزیرخارجہ بنے تھے۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران پرنب مکھرجی اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید محمود قصوری، صدر پاکستان پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات کر یں گے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین کئی مدعوں کے ساتھ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں گے۔ حالانکہ اس دورے سےکسی بڑے پیش رفت کی توقع نہیں ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کےتعلق سے بھی کسی خاص بات چیت کی امید نہیں ہے۔ اس دورے کے دوران مسٹر مکھرجی پاکستان کے صدر پرویز مشرف کو 'سارک' سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ سارک سربراہی اجلاس آئندہ ماہ اپریل میں دلی میں منعقد ہوگا۔ گزشتہ برس صدر مشرف نے ایک ہندوستانی نجی ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کشمیر سے اپنا دعوی اس وقت چھوڑ سکتا ہے جب ہندوستان کشمیر سے اپنی فوج کو واپس بلا لے اور علاقےکو خود مختار ریاست قبول کر لے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم منوہن سنگھ نے کہا تھا کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کسی بھی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ جنوبی ایشیا کے دونوں حریف ممالک اس ملاقات سے مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ ساتھ دیگر دوسرے تمام مسائل کے حل کے لئے کچھ متبادل تلاش کر سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں ’کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں‘26 December, 2006 | پاکستان پاک بھارت، جوہری فہرستوں کا تبادلہ01 January, 2007 | پاکستان امن مذاکرات معطل کریں: بی جے پی01 October, 2006 | انڈیا پاکستان کو ثبوت دیں گے: انڈیا01 October, 2006 | انڈیا ہند پاک مذاکرات اگلے ماہ18 October, 2006 | انڈیا بات چیت آئین کے باہر: گیلانی07 December, 2006 | انڈیا پاک و ہند تعلقات: نشیب و فراز کا سال24 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||