بہار، سردی سے سو لوگ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بہار میں گزشتہ پانچ چھ دنوں سے زبردست ٹھنڈ اور سرد ہواؤں کی وجہ سے کم از کم سو لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ پٹنہ کے موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی این جھا کے مطابق ریاست میں کم سے کم درجہ حرارت اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بڑے فرق کے سبب لوگ سردی کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر جھا نے بتایا کہ سری نگر اور دوسری جگہوں پر بہار سے بھی کم درجہ حرارت رہتا ہے لیکن وہاں سے ہلاکتوں کی خبر اس لیے نہیں آتی کہ ان جگہوں پر میکسیمم اور منیمم میں فرق بہت کم ہوتا ہے۔ بہار میں یہ فرق بہت زیادہ ہے۔ سال کی پہلی تاریخ سے سردی بڑھنے اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے ہلاکتوں کی خبر آنی شروع ہو گئی تھی۔ریاست کے مختلف علاقوں سے سردی کے باعث پھیلنے والے ڈائیریا کی خبر ہے۔ سردی اور کہرے کی وجہ سے ریل اور ہوائی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ زبردست سردی کی وجہ سے پیدا ہونےوالے مسائل کی وجہ سے وزیر اعلی نتیش کمار نے دس جنوری تک تمام سکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ کئی یونیورسٹیوں میں بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تمام ضلعوں کی انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے چوک چوراہوں پر لکڑی جلانے کا اہتمام کرنے کو کہا گیا ہے۔ سردی سے مرنے والوں میں زیادہ تر تعداد ان لوگوں کی ہے جو فٹ پاتھوں پر زندگی گزارتے ہیں۔ پٹنہ میٹرولوجیکل آفس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جھا کے مطابق ریاست میں سب سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس کے آس پاس ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوری ریاست میں زبردست کہرا چھا رہا ہے۔ ڈاکٹر جھا نے بتایا کہ آئندہ تین چار دنوں میں سردی میں کمی ہو سکتی ہے۔ | اسی بارے میں بہارعدالت: محض ایک دن میں فیصلہ 20 October, 2006 | انڈیا بہار: ’پولیس اہلکار ایڈز میں مبتلا‘25 October, 2006 | انڈیا گوہاٹی میں دھماکے: پندرہ افراد ہلاک05 November, 2006 | انڈیا بہار: تفریح کے ذریعے ٹیکس اصولی09 November, 2006 | انڈیا ممبئی: چھ افراد کچل کر ہلاک12 November, 2006 | انڈیا بہار: نتیش حکومت کا ایک سال مکمل25 November, 2006 | انڈیا بہار: پُل گرنے سے بتیس افراد ہلاک02 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||