بہار: ’پولیس اہلکار ایڈز میں مبتلا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست بہار میں کچھ پولیس اہلکاروں کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے پر حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو اعلیٰ اخلاق اور جنسی تعلقات میں احتیاط کی ترغیب دی جائے گی۔ بہار کے سیکرٹری داخلہ افضل امان اللہ کے مطابق پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کرائے گئے تو ان میں سے بعض ایچ آئی وی پازیٹو یعنی ایڈز کے مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت اس رپورٹ پر بہت سنجیدگی سے غور و فکر کر رہی ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق ریاست میں ڈی آئی جی سطح کے کم از کم دو افسر ایچ آئی وی پازیٹو پائے گئے ہیں۔ بہار کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس آشیش رنجن سنہا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کانسٹیبل کی تقرری کے وقت اب ایچ آئی وی ٹیسٹ کو بھی لازم قرار دیا جائے گا۔ سیکرٹری داخلہ امان اللہ کے مطابق ریاست کی پولیس ستر ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے جن میں سے بارہ ایچ آئی وی پازیٹو کے کیس سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اہلکاروں کے خون کے نمونے مزید تصدیق کے لیئے معروف لیباریٹریز کو بھجوائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکاروں کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کی مزید تصدیق ہوگئی تو ان کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات سرکار برداشت کرے گی۔ افضل امان اللہ نے بتایا کہ حکومت یہ معلوم کرنے کی کوشش کرے گی ایڈز کے یہ کیس کن جگہوں اور کہاں کہاں تقرری کے دوران سامنے آئے ہیں۔ان کے خیال میں پولیس کو اس مرض سے دور رکھنے کے لیۓ اجتماعی کوشش کرنی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس میں اعلیٰ اخلاق اور جنسی تعلقات میں احتیاط کی ترغیب کے ساتھ ساتھ انتقال خون اور انجکشن لگواتے ہوئے نئی سوئی کے استعمال کو یقینی بنانے بارے ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔ | اسی بارے میں انڈین معیشت کو ایڈز سے خطرہ20 July, 2006 | انڈیا سیکس ورکرز کے لیئے ایڈز کارڈ09 July, 2006 | انڈیا بہار: ایڈز مریضوں میں پانچ گنا اضافہ11 June, 2006 | انڈیا ایڈز: انڈیا میں سب سے زیادہ30 May, 2006 | انڈیا جموں: ایڈز کے سائے میں زندگی27 March, 2006 | انڈیا سیکس پر کھل کر بات کریں: منموہن01 December, 2005 | انڈیا بھارتی افواج: ایڈز کا ٹیسٹ لازمی12 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||