ممبئی: چھ افراد کچل کر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں سڑک پر سوئے ہوئے چھ مزدوروں کو ایک تیز رفتار کار نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ اتوار کی صبح ہونے والے اس حادثے میں مزید آٹھ افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ ممبئي کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بپن بہاری نے بی بی سی کو بتایا کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت تیز رفتار کار میں چھ افراد سوار تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کار میں سوار چھ ميں سے تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بپن بہاری کے مطابق حراست میں لیئےگئے تینوں افراد کی طبی جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ ان لوگوں نے شراب نوشی کی تھی۔ انہوں نے بتایا ہے کار میں سوار سب ہی کی عمر اٹھارہ سے تئیس برس کے درمیان ہے اور وہ ایک فائیو سٹار ہوٹل سے واپس لوٹ رہے تھے۔ بپن بہاری نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار میں سوار افراد کا تعلق ’اپر مڈل کلاس‘ سے ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق غریب طبقے سے تھا اور وہ مزدوری کر کے اپنا گزارا کرتے تھے۔ | اسی بارے میں ’ڈیوٹی کا کرب‘، فوجی ہلاک29 October, 2006 | انڈیا معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی غربت19 October, 2006 | انڈیا جوہری تنصیبات، سیاحت اور خودکشیاں17 September, 2006 | انڈیا کسانوں کی خود کشی، وزیر اعظم کا دورہ28 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||