جموں میں دھماکہ خیز مواد برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زير انتظام جموں و کشمیر میں پولیس نے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مواد جموں خطے کے ڈوڈہ ضلع میں واقع شدت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک سینیئر اہلکار بسنت رتھ کا کہنا ہے کہ ’خفیہ ٹھکانے پر چھاپا مارنے کے بعد پولیس کو دو سو پچاس کلوگرام آر ڈی ایکس ، اکسٹھ ڈیٹو نیٹر اور کچھ ریموٹ کنٹرول ملے ہیں۔‘ مسٹر رتھ نے مزید بتایا ہے کہ شدت پسندوں کا یہ خفیہ ٹھکانہ جموں کشمیر ہائی وے سے بیس کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔ ان کے مطابق اس دھماکہ خیز مواد کی مقدار کافی زیادہ ہے۔ پولس اہلکاروں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کا استمعال جموں سرینگر ہائے وے جیسے حساس علاقے میں دھماکےکرنے کے لئے کیا جا سکتا تھا۔ | اسی بارے میں کشمیر کے گمشدہ: سونو اور ماسٹر ثنااللہ گنائی22 October, 2006 | انڈیا گمشدگانِ کشمیر پر خصوصی پروگرام21 October, 2006 | انڈیا ’تین مشتبہ شدت پسند ہلاک‘24 October, 2006 | انڈیا دوشدت پسندوں سمیت دس ہلاک05 October, 2006 | انڈیا کشمیر میں فوجی سمیت تین ہلاک14 October, 2006 | انڈیا جموں میں خونریز جھڑپ10 October, 2006 | انڈیا جموں: چار ہندو ہلاک13 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||