گمشدگانِ کشمیر پر خصوصی پروگرام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹھائیس اکتوبر میرے لئے نہ صرف مشکل ترین ہے بلکہ صحافیانہ کیریئر کے لئے ایک چلینج بھی۔ اس روز بی بی سی اردو سروس علیحدگی پسند تحریک کے دوران لاپتہ ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کشمیر میں ایک خصوصی پرگرام منعقد کر رہی ہے جو اردو ویب سایٹ پر اور سیربین میں نشر کیا جائے گا۔ میں دوسری بار ان متاثرین سے مل رہی ہوں ۔ تقریبا پانچ سال قبل میری ان سے اس وقت ملاقات ہوئی تھی جب میں انسانی حقوق پر سیریز کے لئے کشمیر میں ریکاڈنگ کرنے گئی تھی۔ میں ان ہی لوگوں میں پلی بڑھی اور جوان ہوئی۔ ان لوگوں پر مصیبت کے پہاڑ ٹوٹتے دیکھا ۔ ان کے بچوں کو لاپتہ ہوتے دیکھا اور ان کے آنسو خشک ہوتے دیکھے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اس وقت لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد تقریبا دس ہزار ہے مگر حکومت صرف قریبا چار ہزار کی تعداد بتارہی ہے۔ میں سینکڑوں ماؤں سے کئی بار مل چکی ہوں جو اپنے بچوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے اب تھک چکی ہیں مگر ان کی نظریں آج بھی دروازوں پر ٹکی رہتی ہیں کہ شاید ان کا بیٹا واپس آجائے۔ پروین آہنگر مغلی راجہ کس کس کا نام لوں اب یہ عورتیں ایک دوسرے کو تسلی دیتی رہتی ہیں کیونکہ حکومت اور دوسرے اداروں پر سے ان کا بھروسہ اٹھ چکا ہے۔ خود یہ عورتیں ہر ماہ پچیس تاریخ کو جمع ہوکر اپنے پیاروں کو یاد کرتیں ہیں۔ چاہے کوئی سنے یا نہ سنے۔ جب میں پہلی بار ان سے ملی اور ان کی دکھ بھری داستانیں سنیں ۔ میں اندر ہی اندر خون کے آنسو روئی۔ کئی بار سوچا کہ ریکارڈنگ چھوڑ کر بھاگ جاؤں مگر اندر صحافی چھپا تھا اس نے جذبات پر قابو پاکر بھاگنے سے روکا۔ اب ایک بار پھر ہم ان متاثرین کی داستان اپنے سامعین تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان میں سے کتنی ماؤں کو اپنے پیارے ملے ہیں مگر جن کو اب بھی انتظار ہے ان سے ملنا اور بات کرنا میرے لئے کتنا بڑا چلینج ہے یہ میرا دل جانتا ہے کیونکہ صحافی کے لئے سب سے مشکل کام وہ ہے جب اسے اپنے ہی لوگوں کی درد بھری داستان لکھنی یا براڈ کاسٹ کرنی پڑتی ہے۔ | اسی بارے میں لاپتہ پاکستانی: بی بی سی ویب کاسٹ03 July, 2006 | پاکستان تاریخ: پاکستان میں سیاسی گمشدگیاں01 July, 2006 | پاکستان لاپتہ افراد کے لیئے کمیشن کا مطالبہ01 October, 2006 | پاکستان ’وہ فوج کے خلاف نہ تھا پھر بھی لاپتہ‘20 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||