جموں میں خونریز جھڑپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ فوج اور شدت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ میں چار فوجی اور ایک شدت پسند ہلاک ہوگۓ ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جموں کے پونچھ ضلع میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اطلاع ملی تھی کہ ضلع کے مستان دھارا علاقے کے جنگلوں میں شدت پسند موجود ہیں۔ شدت پسندوں کی تلاش میں پونچھ ضلع کے جنگلات میں فوج اور پولیس نے اپنا آپریشن شروع کیا تھا۔ پولیس کے مطابق شدت پسند جہاں چھپے ہوئے تھے اس جگہ کو فوج نے گھیر لیا تھا۔ اور جواب میں شدت پسندوں نے فوج پر گولہ باری شروع کردی۔ ہلاک ہونے والے فوج کے اہلکاروں میں ایک جونئیر افسر اور تین فوجی جوان تھے۔ شدت پسندوں کی طرف سے جاری گولی باری کو دیکھتے ہوئے جہاں جھڑپ ہورہی ہے وہاں مزید فوجی جوان بھیج دیۓ گۓ ہیں۔ خود کو انتہا پسند تنظیم المنصورین کا ترجمان بتانے والے ایک شخص نے جموں میں بی بی سی کے دفتر فون کرکے بتایا ہے کہ فوج کے ساتھ جھڑپ میں ملوث افراد کا تعلق ان کی تنظيم سے ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ المنصورین کے کارکنوں نے ابھی تک سات فوجیوں کو مار دیا ہے۔ لیکن فوج کے حکام کا کہنا کہ اس جھڑپ میں انکے صرف چار جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک 16 May, 2006 | انڈیا میر واعظ پہلی بار جموں میں02 February, 2006 | انڈیا کشمیر: دو فوجیوں سمیت چار ہلاک02 February, 2006 | انڈیا ’شدت پسندی سے سمجھوتہ نہیں‘18 November, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||