میر واعظ پہلی بار جموں میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں کل جماعتی حریت کے رہنما جمعرات کے روز پہلی بار بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں اپنے دو روزہ دورے پر پہنچے۔ اس موقعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظام کیے گئے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کشمیر کی وادیوں سے نکل کر جموں میں کسی عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ جموں کے تاریخی شہیدی چوک میں عوام سے خطاب کرتے ہوے میر واعظ نے کہا کہ ریاست کے عوام ایک بہتر مستقبل کے خواہاں ہیں جوصرف کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے بعد ہی ممکن ہے- ’میں سمجھتا ہوں کی اس مسئلے کے حل کی کنجی اگر کسی کے پاس ہے تو وہ حریت کانفرس ہے- انہوں نے کہا کہ حریت کانفرس کرسی یا اقتدار کی خواہاں نہیں ’بلکہ ہم اس ریاست کے عوام کے لیئے ایک روشن مستقبل چاہتے ہیں-‘ لائن آف کنٹرول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حریت چاہتی ہے کی جو رسمی دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں وہ ختم کر دی جائیں-
’ کشمیر کے مسلئے کو حل کرنے کے لیۓ حریت کے پاس کئی تجاویز ہیں- ہم نے ہندوستان کی سرکار سے بات چیت میں یہ بات واضح کر دی ہے کہ اگر وہ کشمیر میں امن چاہتی ہے تو یہ بات ضروری ہے کہ کشمیریوں کی دھڑکن کو محسوس کیا جائے-‘ ’ہم لوگوں نے بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں اس لیے ’سٹیٹس کو‘ اور خودمختاری جیسے کھوکھلے دعوے ہمیں منظور نہیں بلکہ ہم ایک با معنی حل چاہتے ہیں-‘ یہ پہلا موقعہ ہے کہ کسی حریت رہنما نے مندروں کے شہر کہلانے والے جموں شہر میں عوامی جلسے سے خطاب کیا- اس سے پہلے جب آج دوپہر میرواعظ جموں پہنچے تو سخت گیر ہندو جماعت شیو سینا کے کچھ کارکنوں نے انہیں ایئرپورٹ پر روکنے کی کوشش کی اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقعے پر ایئر پورٹ پر موجود ریاستی پولیس نے مظاہریں کو منتشر کر دیا-
میرواعظ اپنے دورے کے دوران کشمیری پنڈت رہنماؤں سے بھی ملیں گے- حریت کے ترجمان شاہد الاسلام نے بی بی سی کو بتایا کہ دورے کا مقصد عام لوگوں تک حریت کا پیغام پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کے رہنما کئی مہینوں سے جموں میں سیاسی حلقوں سے وابستہ افراد سے بات چیت کر رہے ہیں- ’کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے بنائی گئی ایک غیر سرکاری تنظیم نے ہمیں دعوت دی ہے اور اس میں میرواعظ شرکت کریں گے-‘ حریت کے ایک اور رہنما نعیم خان نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد کشمیری پنڈتوں کی علاقے میں واپسی پر بات کرنا ہے۔ | اسی بارے میں لون کو منموہن سنگھ کی دعوت10 January, 2006 | انڈیا ’بھارتی آئین کےتحت حل قبول نہیں‘06 January, 2006 | پاکستان ہر تجویز پر بات ممکن ہے: میر واعظ03 January, 2006 | پاکستان ہر تجویز پر بات ہو سکتی ہے: میر واعظ03 January, 2006 | پاکستان ’پانچ مقامات کا مقصد فوت ہوگیا‘02 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||