’شدت پسندی سے سمجھوتہ نہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جمعرات کو جموں میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں شدت پسندوں کے آگے کبھی نہیں جھکے گی۔ منموہن سنگھ نے ریاست کے لوگوں کو دعوت دی کی وہ علاقے کی ترقی کی لیے حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بدھ کے روز انہوں نے ریاست کے لیے پانچ ارب ڈالر کے جس اقتصادی پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر صحیح طرح عملدرآمد کیا جائے۔ توقع ہے کہ منموہن سنگھ ریاست میں تشدد کی وجہ سے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے ہندوؤں کے پناہ گزین کیمپ کا بھی دورہ کریں گے۔ منموہن سنگھ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ وہ ہر اس تنظیم سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں جو تشدد کا راستہ چھوڑے گی۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد منموہن سنگھ پہلی بار ریاست کے دورے پر آئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||