’ شواہد شاید فیصلہ کن نہ ہوں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی بم دھماکوں کے سلسلے میں ہندوستان کے پاس پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے’خاصے اچھے‘ شواہد موجود ہیں لیکن شائد یہ ’فیصلہ کن‘ ثبوت نہ ہوں۔ یہ بات ہندوستان کے ایک نجی ٹی وی چینل ’سی این این۔ آئی بی این‘ پر انٹرویو کے دوران کہی۔ قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن نے یہ بھی کہا کہ ان شواہد کی اہمیت عدالت طے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض قانونی کارروائیوں کے بعد ہی ان ثبوت کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق تعاون کی شرط پر ہی اسے خفیہ معلومات فراہم کی جائے گی۔ گزشتہ ماہ کیوبا میں ہندوستان اور پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیئے ایک جوائنٹ میکینزم تشکیل دینے پر اتفاق کیا تھا۔ اس سال جولائی میں ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں سلسلہ وار سات بم دھماکوں میں ایک سو اسی سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان دھماکوں کے بعد ہی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں تلخی پیدا ہو گئی تھی اور اس کے بعد ہی دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ دو برس سے جاری امن مذاکرات کے تحت ہونے والی خارجہ سیکریٹریز ملاقات بھی معطل کر دی گئی تھی۔ اب تین ماہ بعد دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ تیرہ اور چودہ نومبر کو ملاقات کرنے والے ہیں۔ مسٹر نارائنن نے امید ظاہر کی کہ نومبر میں ہونے والی خارجہ سیکریٹریز کی بات چیت سے قبل ہی تمام ضروری کارروائی پوری کرنے کے بعد تمام ثبوت پاکستان کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اب بھی اس معاملے کی بعض پیچیدگیوں کو سلجھایا نہیں جا سکا ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں ملک کے نئے خارجہ سیکریٹری شوشنکر منن نے کہا تھا کہ ہندوستان جلد ہی پاکستان کو وہ تمام ثبوت فراہم کرے گا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بم دھماکوں میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ ملوث تھی۔ پاکستان نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں ممبئی: حملہ آوروں کا سراغ نہیں ملا18 July, 2006 | انڈیا ممبئی: تفتیش لشکر سے آگے بڑھ گئی15 July, 2006 | انڈیا ممبئی بم حملے: کشمیر امن عمل بھی متاثر14 July, 2006 | انڈیا ممبئی کی زندگی’معمول پر‘17 August, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے:مسلم صحافی گرفتار31 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: پانچ افراد مزید مجرم29 September, 2006 | انڈیا ممبئی: گتھیاں جو سلجھی نہیں30 September, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکوں میں دو مزید قصوروار05 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||