BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 August, 2006, 08:32 GMT 13:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہند پاک مذاکرات نہیں رکنے چاہیں

ممبئی بم دھماکوں کے بعد دونوں ملکوں کے اعلٰی اہلکاروں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔
ممبئی بم دھماکوں کے بعد دونوں ملکوں کے اعلٰی اہلکاروں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔
ہندوستان اور پاکستان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات بہت اہم ہیں اور انہیں ہرحال میں جاری رہنا چاہیۓ۔ ڈھاکہ میں دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹریوں نے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ یہ عمل متاثر نہیں ہوگا۔

ممبئی بم دھماکوں کے بعد بھارت کے بعض بیانات سے ایسا لگا تھا کہ شاید امن کا عمل تعطل کا شکار ہوجائے گا۔

بھارت کے خارجہ سکریٹری شیام سرن نے اپنے پاکستانی ہم منصب ریاض محمد خان سے بات چیت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کا عمل بہت اہم ہے اور ایسی تمام ممکنہ کوششیں کرنی چاہیں جس سے اس عمل پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

ریا ض محمد خان نے بات چیت کو ’مثبت‘ قرار دیا اور کہا کہ ’ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لیے امن کا عمل بہت اہم ہے۔ ’اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ ہم نے بات چیت کی کہ ہم فی الوقت کہاں ہیں اور پیش رفت کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیۓ۔‘

شیام سرن نے کہا کہ دہشت گردانہ کاروائی کرنے والے شدت پسند گروہوں کے متعلق بھارت نے اپنی تشویش سے پاکستان کو آکاہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے ممبئی بم دھماکوں کے متعلق کوئی بھی معلومات ملنے پر ایک دوسرے کو آگاہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ممبئی بم دھماکوں کے بعد دونوں ملکوں کے اعلٰی اہلکاروں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ جولائی میں ایک ملاقات طے تھی لیکن ممبئی دھماکوں کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ حملوں میں ان تنظیموں کا ہاتھ ہے جو پاکستان میں ہیں۔ لیکن پاکستان نے ان تمام الزمات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ بم دھماکوں کی تفتیش میں وہ بھارت کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہے۔

دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریوں کے اس تازہ بیان سے لگتا ہے کہ ہند پاک امن مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز جلد ہی ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد