BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 June, 2006, 09:04 GMT 14:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی لالہ نے انڈین دل جیت لیئے

رؤف لالہ
رؤف لالہ کو انعام میں شیورلیٹ ایویو کار ملی ہے۔
انڈین لافٹر چیلنج (ہنسی کا مقابلہ ) کے دوسرے دور کا مقابلہ پاکستان کے کامیڈین رؤف لالہ نے جیت لیاہے۔ ان کے مد مقابل فائنل راؤنڈ میں سات فنکار تھے لیکن رؤف لالہ نے سب کو مات دے دی۔

جیت کی خوشی میں نم آنکھوں کے ساتھ رؤف لالہ نے انڈین عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ ان کی اداکاری کے ساتھ عوام کے ووٹ بھی شامل تھے اور انڈین عوام کی محبت کی وجہ سے آج وہ یہ مقابلہ جیت سکے ہیں۔‘

مقابلہ کے آخری راؤنڈ میں رؤف لالہ کے ساتھ پاکستان کی ہی کامیڈین جوڑی علی حسن اور عرفان ملک تھے۔انہیں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے اور ممبئی کے راجو نگم دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

رؤف لالہ کو انعام میں شیورلیٹ ایویو کار ملی ہے۔کراچی کے رہنے والے رؤف لالہ کافی دنوں سے ممبئی میں ہیں اور انہوں نے یہاں کی کافی سیر کی ہے لیکن ابھی تک وہ اپنی بہن نسیم کے گھر نہیں جا سکے ہیں۔ اب وہ فتح کا جشن وہیں منائیں گے۔

’میں گجرات کے جونا گڑھ کا رہنے والا ہوں لیکن تقسیم کے بعد میرے آبا و اجداد کراچی چلے گئے تھے۔میرے دل میں انڈیا آنے کی بڑی خواہش تھی لیکن مجھے پتہ نہیں تھا کہ اللہ تعالی اس انداز میں اور اتنی عزت کے ساتھ مجھے یہاں لانا چاہتا تھا۔ اب میں پورے انڈیا کی سیر کرنا چاہتا ہوں اور اپنی فیملی کے لیئے کچھ شاپنگ بھی۔‘

رؤف کے مطابق وہ گزشتہ برسوں سے پاکستان کی ٹی وی سیریل ، ڈرامہ اور فلموں میں کامیڈین کا کردار نبھاتے آئے ہیں اور اب وہ کہانی کار اور فلمساز بن گئے ہیں۔

انڈیا میں گزشتہ برس لافٹر چیلنج (ہنسی کا مقابلہ ) شروع کیا گیا تھا۔اس سال اس کا دوسرا دور تھا اور اس مقابلہ میں اس مرتبہ پاکستان کے فنکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

اس مقابلہ کے دونوں جج شیکھر سمن اور نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ مقابلہ کے فائنل میں مشوہر اداکارہ بپاشا باسو بھی مدعو تھیں۔شیکھر سمن نے رؤف لالہ کی جیت کو انڈیا اور پاکستان کی آپس کی محبت کی جیت قرار دیا۔

انڈین لافٹر چیلنج میں پہلی مرتبہ پاکستان سے کئی فنکاروں نے شرکت کی تھی اور جس میں آخری راؤنڈ تک علی حسن اور عرفان ملک بھی پہنچے تھے۔

اسی بارے میں
عمر شریف حیدرآباد دکن میں
05 April, 2006 | فن فنکار
’اللہ میڈ می فنی‘
15 June, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد