پاکستانیوں کے لیے بھارتی ویزا نرم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے پاکستانی شہریوں کے لیےاپنی ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے عوامی سطح پر رابطے بڑھیں گے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہونگے۔ وزارت خارجہ کے دفتر سے ایک سے بیان میں کہا گيا ہے کہ کم سے تین برس کے ایکریڈیٹیڈ صحافیوں کو ملٹی پل ویزا دیا جائے گا اور جن کے پاس یہ ویزا ہو گا وہ صحافی ویزا کی مدت میں ہیڈکوارٹرس کوسابقہ حوالے دیے بغیر ہی ہندوستان کئی بارآجاسکیں ہیں اور انہیں پولس کواطلاع دینے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ ایسے ڈاکٹر جو مریض کے ہمراہ علاج کے لیے ہندوستان آنا چاہتے ہیں ان کے لیے بھی ایسی ہی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان کے دانشور، پروفیسر اور جامعات کے وائس چانسلرس کو بھی باسانی ویزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور انہیں بھی تمام مذکورہ سہولیات دی جائیں گی۔ نئی پالیسی کے مطابق ایسے پاکستانی شہری جنکی عمر 65 برس زائد ہوگی انہیں ہندوستان پہنچنے پر پولیس کی کاروائی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ نئے اعلان کے تحت ایک بار ہندوستان آنے پر پاکستانی شہری ملک کی بارہ جگہوں کا دورہ کرسکے گا جبکہ موجودہ قانون کے مطابق اسے صرف تین جگہ جانے کی اجازت ہے۔ خصوصی کانفرنس میں شرکت کے لیےبھی ویزا دینے میں نرمی دینے کا اعلان کیا گيا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیچ سرنا نے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کےلیے یہ یک طرفہ قدم اٹھایا ہے اور اسے امید ہے کہ پاکستان بھی انہیں مقاصد کے پیش نظر کچھ ایسے ہی اقدامات اٹھائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||