BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 August, 2005, 08:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امرتسر: پاکستانیوں کی تلاش جاری
مفرور پاکستانیوں کی تصاویر
پولیس نے ان پاکستانیوں کو مفرور قرار دیا ہے
امرتسر کی پولیس ان گیارہ پاکستانی کرکٹ شائقین کی شدت سے تلاش میں ہے جوگزشتہ مارچ میں ٹیسٹ میچ دیکھنے موہالی آئے تھے لیکن واپس نہیں گئے۔

پولیس کا کہنا ہے میچ کے بعد سے یہ افراد گم ہیں۔ان افراد کے فوٹوگراف بھی شائع کیے گئےہیں۔

پولیس کے مطابق موہالی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دوہزار سات سو چون پاکستانی کرکٹ شائقین واہگہ بارڈر سے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے لیکن ان میں سےگيارہ افراد دوبارہ لوٹ کر اپنے ملک نہیں گئے۔

ان کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد مارچ کے آخر میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گيا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں تقریبا ہر جگہ تلاش کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس نے انہیں مفرور قرار دیا ہے اوراسی لیے ان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ بعض خبروں کے مطابق پولیس کو خدشہ ہے کہ کہیں ان کا تعلق دہشت گردوں سے نہ ہو۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی کرکٹ سیریز کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کرکٹ شائقین کو ویزے جاری کیے گیے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے بھی ہندوستانی شائقین کو بڑی تعداد میں ویزے دیے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد