پاکستانیوں کے لیے ویزے میں نرمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ وہ پاکستانیوں کو ویزہ دینے کے متعلق اپنے قوانین میں نرمی کر رہا ہے۔ پہلی اپریل سے ریل گاڑی کے ذریعے آنے والے 65 سال سے زائد عمر کے بوڑھے اور بارہ سال سے کم عمر کے بچے شمالی بھارتی ریاست پنجاب کے سرحدی سٹیشن اٹاری پہنچنے کے بعد وہاں سے ویزہ حاصل کر سکیں گے۔ لیکن بذریعہ ہوائی جہام آنے والے مسافروں کو یہ سہولت نہیں ملے گی اور انہیں ملک میں موجود بھارتی سفارتخانے سے ہی ویزہ لینا پڑے گا۔ اس سے قبل موہالی کرکٹ میچ سے پہلے بھارت نے تقریباً تین ہزار پاکستانیوں کے لیے ویزے جاری کیے تھے۔ لاہور سے دوخصوصی ٹرینیں تین ہزار تماشائیوں میں سے زیادہ تر کو لیکر براہ راست چندی گڑھ پہنچیں اور کچھ تماشائی واہگہ کے راستے پیدل بھارت داخل ہو کر وہاں موجود خصوصی بسوں میں سوار ہونے کے بعد چندی گڑھ اور موہالی پہنچے۔ گزشتہ سال سے جاری امن کے عمل کے بعد سے دونوں ہمسایہ ممالک میں سفری، سفارتی اور کھیلوں کے تعلقات میں قدرے بہتری آئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||