BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 February, 2005, 15:51 GMT 20:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہند پاک سیریز کےخلاف سازش

موہالی
موہالی کرکٹ گراؤنڈ جس کی وکٹ کے بارے میں متضاد بیانات ہیں
ہندوستان میں پنجاب پولیس نے ابتدائي تفتیش کے بعد کہا ہے کہ چندی گڑھ کے نزدیک موہالی کرکٹ گراونڈ کی پـچ کھودنے میں انتہا پسند ہندو تنظیم شیو شینا کا ہاتھ تھا-

موہالی گراونڈ پر مارچ کے اوائل میں ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ہیں- جمعرات کو پولیس نے شیو سینا کے چھ کارکنوں کو اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اور انھوں نے پچ کھودنے کی کو‎‎شش کی۔

پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پراگ جین نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تخریب کاری کے سلسلے میں شیو سینا کے دلی کے سربراہ بگھوان گوئل کے خلاف پہلے ہی وارنٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ انھون نے بتایا کہ پچ کھودنے کی یہ کوشش ہند پاک سیریز میں رخنہ ڈالنے یا اسے روکنے کی سازش کا ایک حصہ تھی۔

مسٹر جین نے بتایا کہ اگر تفتیش کے دوران یہ پایا گیا کہ شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اس معاملے میں ملوث ہیں تو پولیس ان کے خلاف بھی کارروائي کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔

اس دورال پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اندر جیت سنگھ بندرا نے شیو سینا کی حرکت کو تکلیف دہ قرار دیا اور کرکٹ کے شائقین کو یقین دلایا ہے کہ موہالی کی پچ کو کوئي نقصان نہیں پہنچا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اہلکاروں اور پولیس نے اسٹیڈیم میں حفاظتی انتظامات کا وسیع جائزہ لیا ہے۔اسٹیڈیم کے اطراف چوبیس گھنٹے کا پہرہ دیا جائے گا اور تخریب کاری روکنے کےلیے روزانہ نظر رکھی جائے گی-

پنجاب حکومت اور پنجاب کرکٹ بورڈ دونوں ہی کے لیے موہالی ٹیسٹ میچ وقار کا سوال ہے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ساڑھے سات ہزار پاکستانی شائقین کے موہالی آنے کی توقع ہے-

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل اور میچ کے دوران تخریب کاری کا کوئي موقع نہیں دیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد