BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 February, 2005, 16:28 GMT 21:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہریارخان کا دفترخارجہ سے رابطہ

شہریار خان
’احمد آباد میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی سلامتی کے پیش نظر کیا ہے‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں دفترخارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے جس کا مقصد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ بھارت میں احمد آباد میں نہ کھیلنے کے سلسلے میں رہنمائی حاصل کرنا تھا۔

شہریارخان کی ملاقات ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سلمان خورشید سے ہوئی ہے۔

شہریارخان نے ملاقات کے بعد بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نہیں چاہتا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے کرکٹ روابط کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی سلامتی کے پیش نظر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں احمد آباد میں بدترین ہندو مسلم فسادات ہوچکے ہیں اور ایک ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں پر بھی پتھراؤ ہوچکا ہے جس پر انہوں نے ہیلمٹ پہن کر فیلڈنگ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں چھبیس ٹیسٹ سینٹرز ہیں ’ہم کہیں اور کسی بھی جگہ بھی کھیلنے کے لئے تیار ہیں‘۔

شہریارخان نے بتایا کہ یہ معاملہ اب حکومتی سطح پر حل ہوگا۔ بھارتی وزیرخارجہ نٹور سنگھ آئندہ چند روز میں پاکستان آ رہے ہیں اور ان سے اس معاملے پر یقیناً بات ہوگی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 25 فروری کو بھارت کے دورے پر روانہ ہونا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ ٹور پروگرام کے مطابق ٹیسٹ میچز موہالی ، احمد آباد اور بینگلور میں کھیلے جانے ہیں جبکہ پانچ ون ڈے میچز کوچی، وشاکا پٹنم ، کانپور، جمشید پور اور دہلی میں ہونگے۔

پاکستانی ٹیم 1999 کے بعد بھارت کا دورہ کررہی ہے۔ چھ سال قبل ہونے والا وہ دورہ بھی بھارتی شدت پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد شروع ہوا تھا۔ شدت پسندوں نے دورہ روکنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی تھی اور دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ گراؤنڈ کی پچ کھود ڈالی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد