شیئر بازار میں زبردست گراوٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر کی صبح ممبئی کے شیئر بازار میں زبردست گراوٹ سے سرمایہ کاروں میں کھلبلی مچ گئی اور شیئر بازار کے ماہرین کے مطابق ایک گھنٹہ میں بازار کو تین ہزار کروڑ روپیہ کا خسارہ جھیلنا پڑا۔ پیر کی صبح جب بازار کا کام کاج شروع ہوا تو سینسیکس 357 پوائنٹ تک گر چکا تھا اور شیئر بازار میں پیسہ لگانے والوں نے اسے ’بلیک منڈے‘ قرار دے دیا۔ اس کے مدنظر ایک گھنٹہ کے لیئے شیئر بازار میں ٹریڈِنگ معطل کردی گئی اور دلی میں بھی حالات پر قومی سٹاک ایکسچنج میں کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ٹریڈِنگ معطل کرنی پڑی۔ اس وقت ممبئی شیئر بازار 9.826.91 پوائنٹس پر تھا اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج 896.45 تک پہنچ گیا تھا۔ انڈیا کے وزیر خزانہ پی چدامبرم نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ نہ گھبرائیں اور بازار جلد ہی سنبھل جائے گا۔ بازار میں اس بڑی گراوٹ کے پیش نظر پی چدامبرم نے ہنگامی طور پر افسران کی ایک میٹنگ طلب کر لی ہے۔ دریں اثناء ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کو خسارہ سے بچانے کے لیئے انہیں فنڈ مہیا کرانے کی پیشکش کی ہے۔ ساتھ ہی وزیر خزانہ کی یقین دہانی کے بعد شیئر بازار تھوڑا بہتر ہوا۔
چند شیئر دلالوں اور شیئر بازار کے ماہرین کا خیال ہے کہ بازار میں اس تیزی کے ساتھ گراوٹ کی ذمہ داری بہت حد تک حکومت کے اس سرکیولر کو جاتی ہے جسے سینٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس نے جاری کیا تھا جس کے مطابق سرمایہ کاروں کو اپنے منافع پر ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلی افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سرکیولر بہت مبہم ہے اس لیئے بہت جلد یہ فیصلہ کرنا کہ بازار میں یہ گراوٹ اس سرکیولر کی وجہ سے ہے، غلط ہے۔ شیئر مارکیٹ کے پرانے تجزیہ نگار شانتی داس مہتہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس طرح کے بازار کے لڑکھڑانے کا دور 1992میں شروع ہوا تھا جب ہرشد مہتہ کا گھپلا سامنے آیا تھا لیکن اس کی وجہ کچھ اور تھی لیکن اس مرتبہ اس کی وجہ کچھ اور ہے۔ مہتہ کا کہنا ہے کہ دراصل شیئر مارکیٹ میں یہ زبردست گراوٹ امریکی حکومت کی وجہ سے ہے جو اپنا سونا مارکیٹ میں نکالنی چاہتی تھی۔ ان کے مطابق شیئر بازار میں اس طرح کی گراوٹ صرف انڈیا ہی نہیں بلکہ پورے ایشیاء کا بازار متاثر ہو رہا ہے۔ | اسی بارے میں معاشی نمو سات فیصد سے زیادہ30 September, 2004 | انڈیا بھارتی برآمدات، اسی ارب ڈالر پر 09 April, 2005 | انڈیا بھارتی حصص بازار میں ریکارڈ اضافہ01 December, 2004 | انڈیا غیر ملکی نہیں دیسی ماہرین 30 September, 2004 | انڈیا بھارت: ترقی کی شرح میں اضافہ30 September, 2005 | انڈیا انڈیا: اقتصادی ترقی کے نئے تقاضے 27 February, 2006 | انڈیا انڈین بجٹ پرملا جلا ردعمل28 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||