غیر ملکی نہیں دیسی ماہرین | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں اقتصادی پالیسیوں کا خاکہ تیار کرنے والے ادارے پلاننگ کمیشن نے اپنی مشاورتی کمیٹی سے غیر ملکی ماہرین کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل اس ادارے نے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیات بینک کے ماہرین کو بلایا تھا۔لیکن کمیونسٹوں کی جانب سے شدید مخالفت کے بعد بھارت کے پلاننگ کمیشن نے اس خیال کو ترک کر دیا۔ ان جماعتوں کا کہنا تھا کہ اس کام کے لئے بہت سے بھارتی ماہرین موجود ہیں۔ کانگریس کی قیادت والی حکومت میں کمیونسٹ جماعتیں اہم اتحادی ہیں۔کمیشن نے کہا کہ اس نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ان مشاورتی گروپوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں غیر ملکی ماہرین شامل تھے۔ کمیشن نے کہا کہ وہ وسط مدتی جائزے کے لئے علییحدہ علیحدہ ماہرین کے ساتھ مشورہ کرنے کی پالیسی کو بحال کر دیں گے۔ حکومت اور کمیونسٹوں کے درمیان اختلافات کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقعہ تھا۔ بائیں بازو کی جماعتیں حکومت کے کچھ اقتصادی منصوبوں کی بھی مخالفت کر رہی ہیں جن میں شہری ہوا بازی ، ٹیلی مواصلات کے محکمےاور انشورنس کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ شامل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||