ہند پاک تفتیشی اداروں کے مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے تفتیشی ادارے سی بی آئی اور پاکستان کی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے منظم جرائم پر قابو پانے کے لیےمشترکہ کارروائی پر متفق ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے اپنی تحقیقاتی ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ نقلی نوٹوں اور غیر قانونی آبادکاری جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ دارالحکومت دلی میں تکنیکی سطح کی دوروزہ بات چیت کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ بات چیت میں ہندوستان کے مرکزي تفتیشی بیورو سی بی آئی کے ڈائریکٹر وجے شنکر انڈین وفد کی سربراہی کر رہے تھےاور پاکستان کی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے ڈاکٹر طارق پرویز پاکستانی وفد کے سربراہ تھے۔ بات چیت کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف ائی اے کے ڈائریکٹر طارق پرویز نے کہا کہ ’دونوں ملکوں کی تفتیشی ایجنسیوں نے قانون کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ سی بی آئی کے ڈائریکٹر وجے شنکر نے کہا کہ ’دونوں ملکوں کی تفتیشی ایجنسیاں اس طرح کے منصوبے تیار کر رہی ہیں جس سے کوئی بھی مجرم قانون کے ہاتھوں سے بچ نہ سکے‘۔ گزشتہ برس اگست میں ہوم سکریٹریوں کی سطح پر بات چیت کے بعد سترہ برس بعد دونوں ملکوں کے تفتیشی اداروں نے اس طرح کی بات چیت کی ہے۔ بات چیت میں منظم جرائم، جسم فروشی اور منشیات جیسے مسائل شامل تھے۔ اس میں دونوں ایجنسیوں نےتفتیش میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور اس شعبے میں پیشہ وارانہ ٹرینگ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے اہلکاروں نے سارک ممالک کی سرحدوں پر ہونے والے جرائم پر قابو پانے کے لیے یورپ کی طرز پر ’سارک پول‘ پولیس بنانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ سی بی آئی کے ڈائریکٹر وجے شنکر نے پاکستان جانے کی دعوت بھی قبول کر لی ہے۔ وہ اس سال کے آخر میں ایک وفد کے ساتھ پاکستان جائيں گے۔ بات چیت میں انڈیا کی طرف سے انٹرپول سےحاصل ہونے والے ديگر معاملات بھی سامنے رکھے گئے۔ جس میں داؤد ابراہم کا نام بھی شامل ہے۔ پچھلے کئی برسوں سے انڈیا پاکستان پر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو واپس بھیجنے پر زور دے رہا ہے۔ | اسی بارے میں ’نچلی سطح پر مذاکرات بے سود ہیں‘15 March, 2005 | پاکستان سیاچین پر مذاکرات مئی کے آخر میں 02 May, 2005 | پاکستان ہائیڈرو پراجیکٹ پر مذاکرات 07 May, 2005 | پاکستان پاک بھارت مذاکرات تعطل کا شکار 29 October, 2005 | پاکستان کشمیر: راؤنڈ ٹیبل مذاکرات کی دعوت 15 February, 2006 | انڈیا سرکریک پر پاک بھارت مذاکرات 20 December, 2005 | انڈیا امرتسر- لاہور، بس سروس مذاکرات 27 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||